معاملات / ترکات / احکام وراثت

مشترکہ مکان و کاروبار کی تقسیم

فتوی نمبر : 197 0000-00-00 195 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب امید ہے خیر و عافیت سے ہوں گے ❣️ مفتی صاحب ایک مسئلہ کے بارے میں پوچھنا تھا واضح رہے کہ ہم (میں اور میرے چاچا کے بیٹے ) ایک عرصہ سے یعنی جب سے ہم کراچی میں رہتے ہیں ایک ساتھ رہتے ہیں کھانا پینا رہائش جو کچھ بھی ہو سب ایک ساتھ کرتے ہیں جو جتنا بھی کماتا چاہے کم ہو یا زیادہ ایک ساتھ ہی سب کچھ کرتے ہیں میری سرکاری نوکری ہے تنخواہ بہتر ہے جبکہ میرے چاچا کے بیٹے کمپنی میں کام کرتے تھے بچیس تیس ہزار تنخواہ تھی اس سب حالات میں ہم نے ایک مکان خریدا جس میں ہم رہ رہے ہیں اور ایک دوکان میرے چھوٹے بیٹے نے شروع کی اس کے بعد ایک چچا زاد اس میں بیٹھتا کماتا اسکا انتقال ہوگیا اس کے بعد اب دوسرا چاچا کا بیٹا بیٹھتا ہے ہم تقسیم کرنا چاہتے ہیں تو ہم کس طرح تقسیم کریں میرے جس چاچا کے بیٹے کا انتقال ہوا ہے وہ میرا داماد بھی ہے اب اگر ہم دوکان اور مکان سب کو دو حصوں میں تقسیم کریں یعنی ایک حصہ میرا اور ایک میرے چاچا کے بیٹوں کا تو کیا اس طرح درست ہے ؟ پھر جو حصہ چاچا کے بیٹے کو دوں تو اسمیں مرحوم کا بھی حصہ ہے اسکی بیوی ایک چھوٹا بیٹا اور دو چھوٹے بیٹیاں ہیں دوسرا چاچا کا بیٹا یہ کہ رہا ہے کہ اپنے بھائی کا حصہ میں اپنے پاس رکھنا چاہتا ہوں اپنے بھتیجوں کا خرچ نان و نفقہ میرے زمہ ہوگا تو اس طرح درست ہے ؟ اور اگر ہم اس پر لازم کریں کہ آپ اس کے حصہ میں سے فکس پانچ ہزار یا چھ ہزار روپے ان بچوں اور بیوہ کو دوگے یہ درست ہے ؟ براہ کرم تفصیل سے رہنمائی فرمائیں

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ شریعت مطہرہ نے باہمی معاملات کو طے اور واضح رکھنے کا حکم دیا ہے، معاملات کا طے نہ ہونا اکثر جھگڑے کا سبب بنتا ہے ۔ لہذٰا پوچھی گئی صورت میں اگر آپ کا آپ کے چچا کے بیٹوں سے کوئی معاہدہ ہوا تھا تو اس پر عمل ضروری ہے، لیکن اگر کوئی معاہدہ نہیں ہوا تو باہمی رضا مندی سے برابر تقسیم کرنا بھی جائز ہے، نیز اس میں مرحوم چچا زاد کا بھی اس کے بھائیوں کے حصے کے برابر حصہ ہوگا،جو کہ اس کی بیوہ اور بچوں کو دیا جائے گا اور اگر اس کے بچے چھوٹے ہیں، نفع نقصان نہیں پہچان سکتے تو ان کا حصہ ان کے چچا کے سپرد کیا جا سکتا ہے، تاہم یہ حصہ چچا کے پاس امانت ہوگا، اس میں بچوں کے نفقہ کے علاوہ تصرف کرنا جائز نہیں ہوگا، نیز اگر چچا بچوں کے حصہ کو کاروبار میں استعمال کرنا چاہیں تو ان کے لیے حصہ کے بقدر مناسب نفع طے کر دیں اور جو ماہانہ پانچ ہزار خرچ دیں، اسے کل منافع سے نفی کرتے رہیں۔

الشامية:(305/4، ط: دار الفکر) "فما کان من ربح فهو بینهما علی قدر رؤوس أموالهما" . ایضا:(648/5،ط: دارالفکر) "ومن شروطها: کون نصیب المضارب من الربح حتی لو شرط له من رأس المال، أو منه ومن الربح فسدت. وفي الجلالیة: کل شرط یوجب جهالة في الربح، أو یقطع الشرکة فیه یفسدها. (قوله: في الربح) کما إذا شرط له نصف الربح، أو ثلثه". ایضا:(6/ 714،ط: دارالفکر) "الولاية في مال الصغير للأب ثم وصيه ثم وصي وصيه ولو بعد، فلو مات الأب ولم يوص فالولاية لأبي الأب ثم وصيه ثم وصي وصيه، فإن لم يكن فللقاضي ومنصوبه". الھندیة:(320/2، دارالفکر) فإن عملا وربحا فالربح على ما شرطا وإن خسرا فالخسران على قدر رأس مالهما، كذا في محيط السرخسی.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والد کے زندگی میں جائیداد تقسیم ہونے کی صورت میں میراث کی تقسیم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والد کی زندگی میں فوت ہونے والے بیٹے کی بیوی اوربچوں کا حصہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میراث تقسیم نہ کرنے کی صورت میں ورثاگناہ گار ہوں گے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیٹیوں کے ہوتے ہوئے میراث میں حقیقی بہن کا حصہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ترکے کے گھر میں ایک بھائی کی رہائش کی صورت میں گیس بجلی کے بل کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چار بھائی اور چھ بہنوں کے درمیان میراث کی تقسیم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والدكا اپنی زندگی میں جائیداد تقسیم کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والد کا اپنی زندگی میں جائیداد تقسیم کرنے کی ایک صورت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیٹے کا ذاتی پیسوں سے خریدا ہوا مکان والد کی میراث میں شامل کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اولاد کی موجودگی میں پوتے کی وراثت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والدین کا اپنی زندگی میں اپنے بچوں کے درمیان ایک کروڑ کی رقم تقسیم کرنے کا طریقہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوہ چھ بیٹوں اور پانچ بیٹیوں میں تقسیم میراث
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایک بیوی چار بیٹوں اور تین بیٹیوں میں میراث کی تقسیم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیٹی کی شادی کی نیت سے خریدے گئے مکان میں میراث کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوہ،بھائی،پھوپھو،خالہ اور ماموں میں تقسیم میراث
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیٹی کی میراث اور کریہ پر دیے گئے مکان پر زکوٰۃ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والد کا اپنی اولادمیں جائیداد تقسیم کرکے ایک بچے کو نہ دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
گود لیے بچے کی میراث کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والدین کا اپنی اولاد کو زندگی میں حصہ دینے کے بعد میراث میں حصہ ملے گا ؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دو بیٹیوں کے درمیان میراث کی تقسیم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والدہ کا اپنی زندگی میں جائیداد سے ایک بچے کو محروم کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت کا سوتیلا بیٹا اس کا وارث نہیں
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بڑے بیٹے کی ذاتی کمائی میں دوسرے بیٹوں کا حصہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوہ ،چار بیٹیوں، ایک بہن اور نو بھتیجوں کے درمیان میراث کی تقسیم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بھائی کی میراث میں بھتیجوں کا حصہ