عبادات / روزہ و رمضان / احکام رمضان

روزے کی نیت کا وقت مستحب،ووقت جواز

فتوی نمبر : 2050 0000-00-00 81 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

مفتی صاحب ! روزے سے متعلق ایک مسئلہ پوچھنا ہے کہ روزے کی نیت کب تک کرسکتے ہیں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ روزے کے لیے نیت کرنا ضروری ہے نیت کے بغیر روزہ نہیں ہوگا، نیت دل میں ارادہ کر نے کا نام ہے، البتہ زبان سے نیت کے الفاظ ادا کرنا بہتر ہے۔ رمضان میں رات ہی کو نیت کرنا مستحب ہے، لیکن اگر رات کو نیت نہ ہو سکے تو نصفِ نہارِ سے پہلے پہلے نیت کی جا سکتی ہے۔ نصفِ نہارِ سے مراد یہ ہے کہ صبح صادق سے غروبِ آفتاب تک کے وقت کو دو برابر حصوں میں تقسیم کیا جائے، تو جو درمیانی وقت ہے وہ نصفِ نہارِ شرعی کہلاتا ہے؛ اس سے پہلے نیت کرنا ضروری ہے،مثلا اگر روزے کا کل دورانیہ پندرہ (15) گھنٹے بنتا ہو تو صبح صادق سے ساڑھے سات (7.5) گھنٹے گزرنے سے پہلے تک روزے کی نیت کرنا درست ہے،فقہاء نے یہ بھی لکھا ہے کہ رمضان المبارک میں روزے کی نیت سے سحری کرنا بھی نیت کے قائم مقام ہے۔

*الدرالمختار:(377/2،ط: دارالفكر)* (فيصح) أداء (صوم رمضان والنذر المعين والنفل بنية من الليل) فلا تصح قبل الغروب ولا عنده (إلى الضحوة الكبرى لا) بعدها ولا (عندها) اعتبارا لأكثر اليوم (وبمطلق النية) أي نية الصوم. *وأيضاً:(377/2،ط: دارالفكر)* (قوله: إلى الضحوة الكبرى) المراد بها نصف النهار الشرعي والنهار الشرعي من استطارة الضوء في أفق المشرق إلى غروب الشمس والغاية غير داخلة في المغيا كما أشار إليه المصنف بقوله لا عندها. اهـ. *مراقي الفلاح:(238/1،ط:المكتبة العصرية)* فهو أداء رمضان والنذر المعين زمانه والنفل فيصح بنية من الليل إلى ما قبل نصف النهار على الأصح ونصف النهار من طلوع الفجر إلى وقت الضحوة الكبرى.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
روزےکی حالت میں لکڑیوں سےکھاناپکانےاور دھویں کا منہ میں چلے جانے کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کے روزہ نہ رکھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
روزے کی نیت کا وقت مستحب،ووقت جواز
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چاند دیکھنے کی شرعی حیثیت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
روزے میں لپ اسٹک لگانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ خاتون کے لیے بوجہ حمل روزہ توڑنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کیا اختلاف مطالع کا اعتبار کیا جائے گا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
روزہ کی فرضیت کب ہوئی
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چاند کی شرعی حیثیت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مانع حیض ادویات کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کے روزہ نہ رکھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چاند دیکھنے کی شرعی حیثیت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا روزہ نہ رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
روزے کی حالت میں میاں بیوی کا ایک ساتھ سونا اور بوس وکنار کرنا