معاملات / احکام طلاق / حرمت مصاهرت

بہو کا سسر پر ناجائز تعلق رکھنے کے الزام کا حکم

فتوی نمبر : 2157 0000-00-00 99 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص کی بہو یہ دعوی کر رہی ہے کہ اس کے سسر نے اس کے ساتھ ناجائز تعلقات ہے اور اس نے مجھےچھوا بھی ہے جبکہ سسر اس بات کا انکار کرتا ہے اور کہتا ہے کہ میرا اس کے ساتھ کوئی ناجائز تعلق نہیں ہے میں اس کو اپنی بیٹی کی نظر سے دیکھتا ہوں اور یہ واقعہ ایک سال قبل کا ہے جبکہ شوہر کو ابھی علم ہوا ہے۔ پوچھنا یہ ہے کہ اس معاملے کا شرعا کیا حکم ہے آیا اس سے حرمت مصاہرت ثابت ہوگی یا نہیں

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ بہو کا یہ دعوی کرنا کہ سسر کا اس کے ساتھ ناجائز تعلقات ہے اس کا دارومدار شوہر کی تصدیق پر ہے،لہذٓ پوچھی گئی صورت میں اگر شوہر بیوی کی تصدیق کرتا ہے تو اس سے حرمت مصاہرت ثابت ہوجائے گی بہو اپنے شوہر پر ہمیشہ کے لئے حرام ہوجائے گی اور اگر شوہر کو یقین نہیں ہے، اور وہ اس بات کی تصدیق نہیں کرتا، کہ میرے باپ ایسا کر سکتے ہیں، تو ایسی صورت میں بہو اپنے شوہر پر حرام نہیں ہوگی۔

الشامية : (3/ 33، ط:دارالفكر) (قوله: وأصل ماسته) أي بشهوة قال في الفتح: وثبوت الحرمة بلمسها ‌مشروط ‌بأن ‌يصدقها، ويقع في أكبر رأيه صدقها وعلى هذا ينبغي أن يقال في مسه إياها لا تحرم على أبيه وابنه إلا أن يصدقاه أو يغلب على ظنهما صدقه، ثم رأيت عن أبي يوسف ما يفيد ذلك. فتح القدير للكمال بن الهمام : (3/ 222، ط:دارالفكر) وثبوت الحرمة بمسها ‌مشروط ‌بأن ‌يصدقها أو يقع في أكبر رأيه صدقها. وعلى هذا ينبغي أن يقال في مسه إياها: لا تحرم على أبيه وابنه إلا أن يصدقاه أو يغلب على ظنهما صدقه.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جس لڑکی کو شہوت سے ہاتھ لگایا اس کا اپنے بیٹے سے نکاح کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جس چچی کو شہوت سے ہاتھ لگایا اس کی پوتی سے نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر دیکھنے سے حرمت مصاہرت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سسر کا بہو کو شہوت سے ہاتھ لگانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حرمتِ مصاہرت کے ثبوت پر دلیل
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوی کو ماں یا بہن سے تشبیہ دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ساس کے ساتھ ہاتھ ملانے سے جسم میں حرارت پیدا ہونے پر حرمتِ مصاہرت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والد کا چھوٹی بچی کو ساتھ سلانے کی صورت میں حرمت مصاہرت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زنا کے اقرار سے حرمت مصاہرت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جس عورت کے ساتھ زنا کیا ہو اس کی بیٹی سے زانی کے نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بہو کا سسر پر ناجائز تعلق رکھنے کے الزام کا حکم