سوال یہ ہے کہ موبائل کے پیچھے جو تصویر والا اسٹیکر لگاتے ہیں، اس کا کیا حکم ہے؟ یعنی موبائل کے پیچھے آج کل بیک کور سے پہلے ایک اسٹیکر لگاتے ہیں، اب کچھ لوگ جاندار کی تصاویر لگاتے ہیں، کچھ غیر جاندار کی تصویر لگاتے ہیں وہ تصویر چاہے جاندار کی ہو یا غیر جاندار کی، اس کی ڈیڑھ مہینے کی مدت ہوتی ہے تو آیا کہ اس میں گنجائش ہے کہ میں مثال کے طور پر اپنے خود کی تصویر موبائل کی بیک پر لگا سکوں ؟
اچھا اس میں احتیاط یہ بھی ہوتی ہے کہ اگر اللہ نہ کرے موبائل کہیں گر جائے، یا موبائل گم ہو جائے تو ملنے میں آسانی رہتی ہے، ایک یہ حفاظت کا پہلو بھی ہے ، باقی اس کے علاوہ یہ کہ اگر اس میں کوئی رخصت کی گنجائش ہے تو مجھے بتائیں ۔
واضح رہے کہ کسی بھی جاندار کی تصویر بنانا یا لگانا جائز نہیں ، لہذا موبائل کے پیچھے اپنی تصویر والے یا کسی اور کی تصویر والے اسٹیکرز لگانا جائز نہیں ۔
*صحيح البخاري: (رقم الحدیث:5950،ط:دار طوق النجاۃ)*
عن مسلم قال: «كنا مع مسروق في دار يسار بن نمير فرأى في صفته تماثيل، فقال: سمعت عبد الله قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول: إن أشد الناس عذابا عند الله يوم القيامة المصورون.
*الشامية :(1/ 647):*
الإجماع على تحريم تصوير الحيوان، وقال: وسواء صنعه لما يمتهن أو لغيره، فصنعته حرام بكل حال لأن فيه مضاهاة لخلق الله تعالى.