معاملات / احکام طلاق / طلاق

عورت کو سسرال کی طرف سے دیے گئے زیورات کی واپسی کا حکم

فتوی نمبر : 2511 0000-00-00 6 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب میرے ایک عزیز کی بیوی کو طلاق ہو گئی، اس کا مہر چھ لاکھ تھا، اس کے بعد ہم نے دو تولہ سے زیادہ زیور دیے تھے، جو کہ اس کے پاس ہیں، ہمارے علاقے کا عرف ہے ،کہ جب کسی عورت کو طلاق ہو جائے تو مہر کے علاوہ زیورات لڑکی کو واپس کرنے ہوتے ہیں، اب وہ عدالت میں مقدمہ کیے ہوئے ہے، کہ یہ زیورات میرے ہیں، اس بارے میں ہماری رہنمائی فرمائیں کہ یہ زیورات ہمیں ملیں گے،یا مطلقہ عورت کو؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

سسرال کی طرف سے دیے گئے زیورات کا حکم نیت اور عرف پر موقوف ہوتا ہے، اگر دیتے وقت واضح طور پر لڑکی کو مالک بنایا گیا ہو تو وہ زیورات اسی کی ملکیت ہوں گے، اور اگر صرف استعمال کے لیے دیے گئے ہوں تو اصل مالک لڑکے والے ہی رہیں گے۔ البتہ اگر دیتے وقت کوئی صراحت نہ کی گئی ہو تو اس صورت میں سسرال کے عرف و رواج کو دیکھا جائے گا، اگر وہاں عام رواج عاریت (یعنی وقتی استعمال) کا ہو تو زیورات واپس لیے جا سکتے ہیں، اور اگر رواج ملکیتا دینے کا ہو یا کوئی خاص رواج نہ ہو تو وہ زیورات لڑکی کی ملکیت شمار ہوں گے اور انہیں واپس لینا درست نہیں۔ لہذا پوچھی گئی صورت میں چونکہ آپ کے بیان کے مطابق آپ کے ہاں رواج اس طرح کی صورتحال میں مہر کے علاوہ دیے گئے زیورات واپس لینے کا ہیں ہے، لہذا آپ زیورات لڑکی سے واپس لے سکتے ہیں ۔

*الشامية:(153/3،ط: دارالفكر)* ما يبعثه إليها قبل الزفاف في الأعياد والمواسم من نحو ثياب وحلي، وكذا ما يعطيها من ذلك أو من دراهم أو دنانير صبيحة ليلة العرس ويسمى في العرف صبحة، فإن كل ذلك تعورف في زماننا كونه هدية لا من المهر ولا سيما المسمى صبحة، فإن الزوجة تعوضه عنها ثيابها ونحوها صبيحة العرس أيضا. *أيضاً:(157/3،ط: دارالفكر)* والمعتمد البناء على العرف كما علمت، *شرح عقود رسم المفتي: (37 کتب خانہ قدیمی)* والعرف في الشرع له اعتبار لذا عليه الحكم قد يدار
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شوہر کا بیوی سے یہ کہنا کہ ’’اگر آپ نے ایک قدم بھی چوکھٹ سے باہر نکالا تو مجھ سے أزاد ہو’’۔
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق نامہ پربیوی کے دستخط کے بغیر بھی طلاق واقع ہوجاتی ہے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تین طلاقوں کا اقرار کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ذہنی مریض کی طلا ق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کا جھوٹا اقرار کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوی کا شوہر سے کہنا کہ آپ مجھے میرے بھائی کی طرح پیارے ہیں یا میں آپ کو اپنے بھائی کی طرح پیار کرتی ہوں
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کا جھوٹا اقرار کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کے الفاظِ کنایہ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق علی المال کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زبانی،تحریری طلاق دیے بغیرسسر کو تین نوٹ دینے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
لفظ "طلا "کہنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کے جھوٹا اقرار کرنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
توفارغ کہنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غصے کی حالت میں بیوی کو کہنا کہ دس دن عدت کر لے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ميسج كے ذریعے طلاق دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کے وسوسے اور زبان یا ہونٹ ہلانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق دوں کہنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میسج کےذریعےطلاق کا شرعی حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
"میرے گھر سے چلی جاؤ" کہنے کی صورت میں طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میاں بیوی میں طلاق کےعدد میں اختلاف ہو جائے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کے وسوسے آنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میاں، بیوی میں طلاق واقع ہونے میں اختلاف کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تین پتھر دینے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
’’ طلاق دے دوں گا ‘‘کہنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوی کو میسج میں "میں نے تجھے آزاد کیا" لکھ کر فورا مٹا دیا