عبادات / قربانی و ذبیحہ / مسائل قربانی

قربانی کے وجوب کا نصاب

فتوی نمبر : 2515 0000-00-00 15 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

کیا فرماتے ہیں علماء کرام ایک لڑکی غیر شادی شدہ ہے ، جبکہ برسر روزگار ہے ، اس کے پاس ذاتی آئی فون ہے جس کی مالیت تقریباً ساڑھے تین لاکھ روپے ہے اور مزید چھوٹے موٹے سونے کے زیورات اور نقدی بھی اس کے پاس ہے۔ کیا اس پہ قربانی واجب ہوگی

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ قربانی ہر اُس بالغ، عاقل اور مسلمان پر واجب ہوتی ہے جس کی ملکیت میں ایامِ قربانی کے دوران ساڑھے سات تولہ سونا، یا ساڑھے باون تولہ چاندی، یا اُن میں سے کسی ایک کی مالیت کے برابر نقد رقم، مالِ تجارت، یا ضرورت و استعمال سے زائد سامان موجود ہو،نیز اگر ان چیزوں میں سے بعض یا سب کو ملا کر اُن کی مجموعی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر بن جائے تو ایسے مرد و عورت پر قربانی واجب ہوگی۔ لہٰذا پوچھی گئی صورت میں اگر آئی فون لڑکی کے ذاتی استعمال میں ہے تو وہ ضرورت کی اشیاء میں شمار ہوگا، البتہ اس کے علاوہ اگر اس کے پاس سونا، نقد رقم، یا دیگر ضرورت سے زائد سامان موجود ہو اور ان سب کی مجموعی قیمت ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کے برابر یا اس سے زائد ہو تو اُس پر قربانی کرنا واجب ہوگی۔

*الشامية: (6/ 312،ط:دارالفكر)* وشرائطها: الإسلام والإقامة واليسار الذي يتعلق به) وجوب (صدقة الفطر) (قوله واليسار إلخ) بأن ملك مائتي درهم أو عرضا يساويها غير مسكنه وثياب اللبس أو متاع يحتاجه إلى أن يذبح الأضحية ولو له عقار يستغله فقيل تلزم لو قيمته نصابا، وقيل لو يدخل منه قوت سنة تلزم، وقيل قوت شهر، فمتى فضل نصاب تلزمه. ولو العقار وقفا، فإن وجب له في أيامها نصاب تلزم. *الهندية:(1/ 191،ط:دارالفكر)* وهي واجبة على الحر المسلم المالك لمقدار النصاب فاضلا عن حوائجه الأصلية كذا في الاختيار شرح المختار، ولا يعتبر فيه وصف النماء ويتعلق بهذا النصاب وجوب الأضحية، ووجوب نفقة الأقارب هكذا في فتاوى قاضي خان.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیس کنال زمین پر زکوۃ اور قربانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
منہ کھر والے جانور کی قربانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مصنوعی لگے ہوئے دانتوں والے جانور کی قربانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جانور کو اتارتے وقت ٹانگ پر چوٹ آئے تو قربانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
گانا گانے والے کے ساتھ قربانی کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قربانی کے جانور میں نفلی قربانی کی نیت کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
رقم قرض پر دی ہو تو قربانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شراب پلائے ہوئے جانور کی قربانی کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قربانی کا گوشت بطور زکوۃ دینے سے زکوۃ کی ادائیگی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاجی کے لئے قربانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاجی کا اپنے وطن میں صبح سویرے ہی قربانی کرانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پانچ پیروں والے جانور کی قربانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایک دانت والی گائے کی قربانی کا حکم*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قربانی کے جانور کے بال کاٹنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نکیل ڈالنے کی وجہ سے جانور کی ناک زخمی ہونے کی صورت میں قربانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت کی طرف سے قربانی کرنا افضل ہے یا نقدی دینا افضل ہے۔
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
خنثیٰ بکرے کی قربانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بھینس کی قربانی کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت کی طرف سے قربانی میں ذبح کیے گئے جانور کے گوشت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دیوانے یا باؤلے جانور کی قربانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قربانی کا دنبہ بیچ کر گائے خریدنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قربانی کے آخری دن صاحب نصاب ہونے کی صورت میں قربانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دوسرے ممالک سے لائے گئے قربانی کے گوشت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عقیقہ اور قربانی کے جانوروں کو ایک ساتھ ذبح کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قربانی کے جانوروں کی عمریں