عبادات / نوافل عبادات / نذر یا منت

اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے مالدار کر دیا تو میں مسجد بناؤں گا کہنے کا حکم

فتوی نمبر : 2595 0000-00-00 12 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میں نے یہ کہہ دیا تھا کہ اگر اللّہ تعالیٰ مجھے بہت امیر کر دے تو میں مسجد بناؤں گا ، میری عمر ابھی اکیس سال ہے اور میں پڑھ رہا ہوں، میرا ان باتوں سے ارادہ یہ تھا کہ جو ہو سکے گا کر دوں گا، نہیں تو اللہ معاف کر دے گا، اب مجھے کیا کرنا چاہیے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ نذر کے صحیح ہونے کے لیے لازم ہے کہ جس چیز کی نذر مانی جائے، اس کی جنس میں سے کوئی فرض یا واجب ہو، مثلاً نماز روزہ حج وغیرہ، مسجد بنوانا فرض یا واجب نہیں، اس لیے یہ نذر پوری کرنا ضروری نہیں ہے، البتہ اگر مالی وسعت ہو تو مسجد تعمیر کرلی جائے یا جہاں مسجد تعمیر ہو رہی ہو اس میں اپنی گنجائش کے مطابق حصہ شامل کر لیا جائے ، کیونکہ یہ بہت بڑے اجر و ثواب کا کام ہے ۔

*مسند أبي داود:(1/ 369،ط:دار هجر)* 463 - حدثنا أبو داود ، قال: حدثنا قيس ، عن الأعمش ، عن إبراهيم التيمي ، عن أبيه ، عن أبي ذر ، قال: «من بنى لله عز وجل مسجدا ولو كمفحص قطاة بنى الله له بيتا في الجنة. *الدر المختار:(335/3،ط: دارالفكر)* (ومن نذر نذرا مطلقا أو معلقا بشرط وكان من جنسه واجب) أي فرض كما سيصرح به تبعا للبحر والدرر (وهو عبادة مقصودة) خرج الوضوء وتكفين الميت (ووجد الشرط) المعلق به (لزم الناذر) لحديث «من نذر وسمى فعليه الوفاء بما سمى» (كصوم وصلاة وصدقة) ووقف (واعتكاف) وإعتاق رقبة وحج ولو ماشيا فإنها عبادات مقصودة، ومن جنسها واجب لوجوب العتق في الكفارة والمشي للحج على القادر من أهل مكة.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قسم، نذر اور منت میں دل کی نیت کا اعتبار
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نذر کی ہوئی چیز کھانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نذرمانی ہوئی چیز سید کو دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے مالدار کر دیا تو میں مسجد بناؤں گا کہنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نذر كا پورا کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دو ہزار روزوں کی نذر ماننا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
انگوٹھی صدقہ کرنے،روزے رکھنے اور قرآن کا ختم کروانے کی نذر
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نذر مان كر كسي اورسے پوری کروانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ہر نماز کے ساتھ دو رکعت نفل پڑھنے کی نذر ماننے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کسی شخص کو چلے پر بھیجنے کی نذر ماننے کا حکم