عبادات / نماز /

فاتحہ کے بعد قرأت بھول جانے کا حکم

فتوی نمبر : 330 0000-00-00 147 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مسئلہ یہ عرض کرنا ہے کہ امام نے نماز پڑھائی قرآت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد تین آیتیں تلاوت کیں،پھر آگے بھول جانے کی وجہ سے کسی اور جگہ سے تلاوت کرلی (پہلی صورت یہ ہے) دوسری صورت یہ ہے کہ امام نے سورۃ الفاتحہ کے بعد دو آیتیں تلاوت کیں، پھر کسی اور مقام سے تلاوت شروع کرلی اب ما قبل دونوں صورتوں کا حکم کیا ہے؟ کس صورت نماز درست ہے؟کس میں سجدہ سہو ہے؟ رہنمائی فرمائیں ۔جزاک اللّٰہ خیر

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ نماز میں سورۃ فاتحہ کے بعد واجب قرأت کم از کم تین چھوٹی یا ایک بڑی آیت کے برابر ہے، اگر امام تین آیتیں پڑھنے کے بعد آگے قرأت بھول جائے اور یاد نہ آنے پر رکوع کر کے نماز مکمل کر لے تو اس صورت میں سجدہ سہو لازم نہیں، کیونکہ واجب قرأت ادا ہو چکی ہے۔ البتہ اگر تین آیتوں سے کم مقدار پڑھی ہو اور آگے بھول جائے تو ایسی صورت میں امام کو چاہیے کہ قرآن مجید میں کسی اور مقام سے قرأت کرے، تاکہ واجب قرأت پوری ہو جائے،لہٰذا پوچھی گئی دونوں صورتوں میں چونکہ امام نے کسی دوسری جگہ سے قرأت مکمل کرلی ہے، اس لیے سجدہ سہو کرنا لازم نہیں۔

الهندية:(82/1،ط: دارالفكر) إن أراد أن يقرأ فاتحة الكتاب والسورة ثم نسي قراءته فأراد أن يقرأ فلما قال أل تذكر أنه قد كان قرأ فترك ذلك وركع أو ذكر بعض الكلمة وترك تلك الكلمة وذكر كلمة أخرى ففي هذه الصور كلها أو ما شاكلها تفسد صلاته عند بعض المشايخ وبه كان يفتي الإمام شمس الأئمة الحلواني ومن المشايخ من قال إن ذكر شطر كلمة لو ذكر كلها يوجب ذلك فساد الصلاة فذكر شطرها يوجب فساد الصلاة وإن ذكر شطر كلمة لو ذكر كلها لا يوجب الفساد فذكر شطرها لا يوجب الفساد....ومنهم من قال إن كان لما ذكر من الشطر وجه صحيح في اللغة ولا يكون لغوا ولا يتغير به المعنى ينبغي أن لا يوجب فساد الصلاة . وفيه أيضاً:(126/1،ط: دارالفكر) ولا يجب السجود إلا بترك واجب أو تأخيره أو تأخير ركن أو تقديمه أو تكراره أو تغيير واجب بأن يجهر فيما يخافت وفي الحقيقة وجوبه بشيء واحد وهو ترك الواجب، كذا في الكافي. الشامية:(623/1،ط: دارالفكر) يكره أن يفتح من ساعته كما يكره للإمام أن يلجئه إليه، بل ينتقل إلى آية أخرى لا يلزم من وصلها ما يفسد الصلاة أو إلى سورة أخرى أو يركع إذا قرأ قدر الفرض كما جزم به الزيلعي وغيره وفي رواية قدر المستحب كما رجحه الكمال بأنه الظاهر من الدليل.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بغیر دیکھے بائیک خریدنے کے بعد واپس کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بغیر وضو کے پڑھی گئی نمازوں کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
گاری کا ایکسیڈینٹل انشورنس کروانے کا کم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مصلے میں اعتکاف،تروایح اور جمعہ وعیدین کی نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ادارے میں حاضر ہونے کے باوجود Thumb machine میں حاضری نہ لگانے کی صورت میں تنخواہ کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورتوں کے لیے مسواک کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسلمان کا ڈراموں میں غیر مسلم کا کردار ادا کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فرض کی دونوں رکعتوں میں غلطی سے ایک ہی سورت پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ڈراپ شپنگ کا حکم اور متبادل
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے شمائل
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زنا کی معافی اور کفارہ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اسلام قبول کرنے کے بعد سابقہ عبادات کی قضا کا حکم