عبادات / جنائز / بدعات جنائز

میت کے لیے پانی گرم کرنے اور پیٹ پر چھری رکھنے کا حکم

فتوی نمبر : 373 0000-00-00 201 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم عرض یہ ہے کہ عوام میں یہ مشہور ہیں کہ میت کے لیے پانی آگ پر گرم کیا جائے گا راڈ پر نہیں یہ صحیح ہے کہ نہیں ؟اور میت کے پیٹ پر پھولنے کی صورت میں چھری رکھتے ہیں یہ صحیح ہے کہ نہیں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ میت کو غسل دیتے وقت پانی گرم کرنا مستحب ہے، پانی چاہے آگ پر گرم کیا جائے یا ہیٹر، راڈ یا کسی بھی جدید ذریعے سے، جائز ہے، کیونکہ شریعت نے صرف پانی کے پاک ہونے کی شرط رکھی ہے، پانی گرم ہونا ضروری نہیں،لہٰذا یہ کہنا کہ پانی صرف آگ پر ہی گرم کیا جائے اور راڈ یا ہیٹر پر گرم نہ کیا جائے، محض ایک غلط فہمی ہے، شریعت میں اس کی کوئی اصل نہیں۔ اسی طرح بعض لوگ میت کے پیٹ پر چھری یا لوہے کی کوئی چیز رکھتے ہیں تاکہ پیٹ نہ پھولے، یہ عمل بھی شریعت میں ثابت نہیں، لہٰذا ایسی باتوں سے احتراز کرنا چاہیے۔

الشامية:(196/2،ط: دارالفكر) (ويصب عليه ماء مغلى بسدر) ورق النبق (أو حرض) بضم فسكون الأشنان (إن تيسر، وإلا فماء خالص) مغلى (ويغسل رأسه ولحيته بالخطمي) نبت بالعراق (إن وجد وإلا فبالصابون ونحوه) هذا لو كان بهما شعر حتى لو كان أمرد أو أجرد لا يفعل. البحر الرائق:(185/2،ط: دارالكتب العلمية) قوله وصب عليه ماء مغلي بسدر أو حرض) مبالغة في التنظيف؛ لأن تسخين الماء كذلك مما يزيد في تحقيق المطلوب فكان مطلوبا شرعا وما يظن مانعا، وهو كون سخونته توجب انحلاله في الباطن فيكثر.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت کے لیے پانی گرم کرنے اور پیٹ پر چھری رکھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت کے بال بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تجہیز وتکفین میں شریک رشتہ داروں کو کھانا کھلانا میت کے ورثا پر لازم نہیں
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قبروں پر چراغاں کرنا اور موم بتی جلانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قبر کو بوسہ دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت کا چہرہ دیکھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت کو عمامہ باندھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت کی تعزیت پر دور سے آئے ہوئے مہمانوں کو کھانا کھلانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قبروں کو پختہ کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مومنین کے ارواح کا شب جمعہ کو اپنے اہل وعیال سے ملنے والی بات کی حقیقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت کا چالیسواں کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کسی رشتے دار کے انتظار کی وجہ سے نماز جنازہ میں تاخیر کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قبر کو پکا کرنے،لائٹ اور سولرسسٹم لگانے اور ٹیپ ریکارڈ کے ذریعے تلاوت لگانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کو دیکھنے سے متعلق غلط فہمی