معاملات / ترکات / احکام وراثت

والد کا زندگی میں 3 بیٹوں اور 3 بیٹیوں میں مال کی تقسیم کا طریقہ

فتوی نمبر : 437 0000-00-00 205 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

محترم جناب! گزارش یہ ہے کہ میں محمد فیاض ولد باب جان شناختی کارڈ نمبر 42401-1147048-1 بسم اللہ کالونی اورنگی ٹاؤن، سیکٹر 10 ،کراچی کا رہائش پزیر ہوں، جناب میرا ایک عدد مکان تھا جو کہ میں نے مبلغ 35,50,000 پینتیس لاکھ پچاس ہزار روپے میں بیچا ہے، جناب میرے 6 بچے ہیں، جس میں سے 3 بیٹے اور 3 بیٹیاں ہیں اور میں محمد فیاض جناب عرض یہ ہے کہ یہ جو میں نے مکان بیچا ہے اس کی رقم میرے بچوں اور مجھ میں اسلامی طریقے سے اور شریعت کے حساب سے کس طرح تقسیم ہو گی؟ اس میں میری مدد کر کے شکریہ کا موقع دیں، آپ جناب کی عین نوازش ہوگی ۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ اگر کوئی شخص اپنی زندگی میں اپنی جائیداد میں سے کوئی چیز اپنی اولاد میں سے کسی کو بطورِ ملکیت دینا چاہے تو یہ والد کی طرف سے "ہبہ" (یعنی تحفہ) شمار ہوگا۔ شریعت کے مطابق اولاد کو ہبہ(گفٹ) دینے میں یہ ضروری ہے کہ سب کو برابر حصہ دیا جائے۔ انسان اپنی زندگی میں اپنی ملکیت میں موجود تمام جائیداد اور اشیا کا تن تنہا مالک ہے، اس میں کسی کا حق نہیں، جس طرح تصرف کرنا چاہے کر سکتا ہے، لہذا پوچھی گئی صورت میں اگر آپ اپنی زندگی میں یہ رقم بچوں میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں تو اپنے لیے جتنا رکھنا چاہیں رکھ سکتے ہیں، بچ جانے والی رقم کے کل چھ (6) حصے کیے جائیں گے، جس میں سے ہر بیٹے اور بیٹی کو ایک،ایک حصہ ملے گا ۔

القرآن الکریم:(النساء4: 11)* يُوصِيكُمُ اللَّهُ فِي أَوْلَادِكُمْ ۖ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنثَيَيْنِ ۚ *صحيح مسلم:(رقم الحديث:9-(1623)،ط: دارطوق النجاة)* وعن محمد بن النعمان بن بشير ، يحدثانه عن النعمان بن بشير أنه قال:إن أباه أتى به رسول الله ﷺ فقال: إني نحلت ابني هذا غلاما كان لي، فقال رسول الله ﷺ: أكل ولدك نحلته مثل هذا؟ فقال: لا. فقال رسول الله ﷺ: فارجعه. *الهندية:(4/ 391،ط:دارالفكر)* «ولو وهب رجل شيئا ‌لأولاده ‌في ‌الصحة وأراد تفضيل البعض على البعض في ذلك لا رواية لهذا في الأصل عن أصحابنا، وروي عن أبي حنيفة - رحمه الله تعالى - أنه لا بأس به إذا كان التفضيل لزيادة فضل له في الدين، وإن كانا سواء يكره وروى المعلى عن أبي يوسف - رحمه الله تعالى - أنه لا بأس به إذا لم يقصد به الإضرار، وإن قصد به الإضرار سوى بينهم يعطي الابنة مثل ما يعطي للابن وعليه الفتوى هكذا في فتاوى قاضي خان وهو المختار، كذا في الظهيرية.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والد کے زندگی میں جائیداد تقسیم ہونے کی صورت میں میراث کی تقسیم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والد کی زندگی میں فوت ہونے والے بیٹے کی بیوی اوربچوں کا حصہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میراث تقسیم نہ کرنے کی صورت میں ورثاگناہ گار ہوں گے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیٹیوں کے ہوتے ہوئے میراث میں حقیقی بہن کا حصہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ترکے کے گھر میں ایک بھائی کی رہائش کی صورت میں گیس بجلی کے بل کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چار بھائی اور چھ بہنوں کے درمیان میراث کی تقسیم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والدكا اپنی زندگی میں جائیداد تقسیم کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والد کا اپنی زندگی میں جائیداد تقسیم کرنے کی ایک صورت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیٹے کا ذاتی پیسوں سے خریدا ہوا مکان والد کی میراث میں شامل کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اولاد کی موجودگی میں پوتے کی وراثت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والدین کا اپنی زندگی میں اپنے بچوں کے درمیان ایک کروڑ کی رقم تقسیم کرنے کا طریقہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوہ چھ بیٹوں اور پانچ بیٹیوں میں تقسیم میراث
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایک بیوی چار بیٹوں اور تین بیٹیوں میں میراث کی تقسیم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیٹی کی شادی کی نیت سے خریدے گئے مکان میں میراث کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوہ،بھائی،پھوپھو،خالہ اور ماموں میں تقسیم میراث
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیٹی کی میراث اور کریہ پر دیے گئے مکان پر زکوٰۃ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والد کا اپنی اولادمیں جائیداد تقسیم کرکے ایک بچے کو نہ دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
گود لیے بچے کی میراث کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والدین کا اپنی اولاد کو زندگی میں حصہ دینے کے بعد میراث میں حصہ ملے گا ؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دو بیٹیوں کے درمیان میراث کی تقسیم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والدہ کا اپنی زندگی میں جائیداد سے ایک بچے کو محروم کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت کا سوتیلا بیٹا اس کا وارث نہیں
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بڑے بیٹے کی ذاتی کمائی میں دوسرے بیٹوں کا حصہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوہ ،چار بیٹیوں، ایک بہن اور نو بھتیجوں کے درمیان میراث کی تقسیم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بھائی کی میراث میں بھتیجوں کا حصہ