آداب / آداب زندگی / سنت رسول ﷺ

وعدہ ہبہ (گفٹ)کا حکم

فتوی نمبر : 695 0000-00-00 48 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

زید کے دو بچے تھے. ایک بیٹا ایک بیٹی، زید کے پاس زندگی کی جمع پونجی میں رقم کے علاوہ ایک دکان تھی اور باپ کی وراثت میں حصہ تھا، زید نے جمع پونجی سے ایک مکان بنا کر بیٹے کے نام کر دیا اور یہی کہا اور اس کا یہی ارادہ تھا کہ اب بیٹے کا مکان بن گیا ہے تو اب میں نے بیٹی کو بھی مکان بنا کر دینا ہے. یہ بات اس نے بیوی بچوں سے بھی کہی. پھر مکان بنا کر بیٹے کے نام لگوا دیا ( اس گھر میں زید اس کی بیوی اور بیٹا رہتے تھے) اور پھر زید کی وفات ہو گئی، دکان بیچ کر بیٹے نے وراثت کی تقسیم کے مطابق تقسیم کر دی. اب جب زید کے باپ کی وراثت کا حصہ ملا ہے تو بیوی اور بیٹی چاہتے ہیں کہ باپ کی بات کر مطابق بیٹی کو گھر بنا دیا جائےجب کہ بیٹا وراثت کے مطابق حصہ چاہتا ہے. اس معاملے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ اگر زید نے اپنی زندگی میں بیٹے کو مکان بنا کر قبضہ بھی دے دیا تھا تو وہ مکان بیٹے کی ملکیت شمار ہوگا اور یہ زید کی طرف سے بیٹے کو ہبہ (گفٹ) سمجھا جائے گا، تاہم اگر صرف نام کردیا تھا، تصرف وغیرہ کا اختیارنہیں دیا تو پھر وہ ہبہ مکمل نہیں ہوا اور وہ مکان اب بھی زید کی ملکیت میں شمار ہوگا اور وراثت میں شامل ہوگا۔ نیز زید کا یہ کہنا کہ اب بیٹی کو بھی مکان بنا کر دینا ہے۔ یہ صرف ایک نیت یا وعدہ ہے اور شرعی طور پر وعدہ یا نیت کا وراثت پر کوئی اثر نہیں ہوتا، جب تک کہ وہ بات زندگی میں عملی طور پر نافذ نہ کی گئی ہو،لہٰذا بیٹی کے لیے مکان کا شرعی حق ثابت نہیں ہوگا، زید کی ساری جائیداد ( باپ کی طرف سے ملنے والی وراثت) ان کے شرعی ورثا میں تقسیم ہوگی۔

*البحرالرائق شرح کنز الدقائق:( 285/7، ط:دار الکتاب الاسلامی )* لو قال ‌جعلته ‌باسمك لا يكون هبة ولهذا قال في الخلاصة لو غرس لابنه كرما إن قال جعلته لابني تكون هبة وإن قال باسم ابني لا تكون هبة. *الهداية: ( 222/3،ط:دار احیاء التراث )* الهبة عقد مشروع لقوله تهادوا تحابوا وعلى ذلك انعقد الإجماع وتصح بالإيجاب والقبول والقبض أما الإيجاب والقبول فلأنه عقد والعقد ينعقد بالإيجاب والقبول والقبض لا بد منه لثبوت الملك. *الهندية:(377/4،ط: دار الفكر )* ولایتمّ حکم الھبة الّا مقبوضة و یستوی فیه الأجنبی و الولد اذا کان بالغا ھٰکذا فی محیط البرھانی. *الدر المختار: (689/5،ط: دار الفكر* بخلاف جعلته باسمك فإنه ليس بهبة۔
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سلام کے جواب میں ہیلو کہنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیر مسلم کے پیٹھ پیچھے اس کی برائی کرناغیبت ہے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قبر کی مٹی پاؤں سے برابر کرنا جائز نہیں
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تعزیت کا مسنون طریقہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسنون ولیمہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
وہ مقامات جہاں سلام کرنا منع ہے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نیا کام کس دن شروع کیا جائے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عالم دین کی تبلیغ کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسلمان کے عیوب کی پردہ پوشی کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مصافحہ کی تعریف اور اس کی قسمیں
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حائضہ عورت کےلیے قرآن کی تلاوت اور چھونے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جنازہ دیکھ کر کھڑے ہونا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عاشورہ کے دن غسل کرنے اورآبِ زم زم کے پانی کا دنیا کے پانیوں میں شامل ہونے سے متعلق روایت کی تحقیق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
وعدہ ہبہ (گفٹ)کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سلام کے جواب میں " ورحمۃ اللہ وبرکاتہ " کے بعد " ومغفرتہ " کا اضافہ کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کھڑے ہوکرپیشاب کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سنت موکدہ کی تعریف
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کسی کام کے نبی کریمﷺ اور صحابہ كرام رضی اللہ عنہم سےثابت نہ ہونےکی صورت میں اس کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میسج کے ذریعے کیے گئے سلام کا جواب
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
موبائل میں قرآن مجید ڈاؤن لوڈ کرنے اور واش روم لے جانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیت الخلاء میں بات کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندہ اور مردوں کے لیے ایصال ثواب کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مہمان نوازی کے فضائل
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
رات کو خوشبو لگانے کا شرعی حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
استاد کی نشست کی طرف پیٹھ کرکے بیٹھنے کا حکم