معاملات / ترکات / احکام وراثت

والد کے کاروبار کو ترقی دینے والے بیٹے کا میراث میں حصہ

فتوی نمبر : 707 0000-00-00 147 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے والد کچھ عرصہ پہلے چائنہ سے ائیں اور کچھ کاروبار شروع کیا جس کی نوعیت کچھ اس طرح تھی کہ وہ پاکستان افغانستان کے تاجروں کے لیے کمیشن پر مال خریدتے تھے ساتھ ساتھ والد صاحب ایک کمپنی کے ساتھ متعارف ہوئے جو والد صاحب کو مال کریڈٹ پر دیتی اور اس کے علاوہ کوئٹہ میں کسی اور کو مال نہ دیتی تھی اسی طرح کاروبار کرکے سرمایہ جمع ہوا پھر مجھ کو تعلیم ختم ہونے کے بعد بلایا اور میں بھی والد صاحب کے ساتھ اسی کاروبار میں لگ گیا پھر والد صاحب پاکستان چلے آئے اور مجھے وہاں ذمہ دار بنایا اور وہ سرمایہ چھوڑ دیا جس میں شایدوہ پاکستان سے بھی کچھ لائے ہو بہرحال اس کے بعد میں محنت کرتا رہا اور کافی بچت ہوئی کرونا وبا پھیلنے کے دوران میں نے خوب محنت کی، وبا ختم ہونے کے بعد میں پاکستان گیا اور والد صاحب کی حیات ہی میں اسی رقم سے جائیداد خریدی اور کچھ مقروض ہوا ،مطلب جتنا بھی سرمایہ تھا وہ میں نے جائیداد میں خرچ کیا اور مزید مقروض ہوا اس کے بعد میں نے محنت کی الحمدللہ وہ قرض بھی ختم ہوا اور کچھ جمع پونجی بھی ہو گئی اب سوال یہ ہے کہ میرا بھائی اور میری بہن میرے بھائی نے آج تک کوئی کمائی نہیں کی میں نے اسے کاروبار پر بٹھایا تھا لیکن اس نے اسے بھی ختم کر دیا والدہ بھی حیات ہیں والد صاحب کا انتقال ہو گیا ہے تو اس جائیداد میں جو والد صاحب اور میری کمائی سے خریدا گیا اور اس کے بعد میری ذاتی کمائی بھی ہے اس میں والد صاحب نے کوئی سرمایہ نہیں چھوڑا کیا اس میں میرے بھائی اور بہنوں اور والدہ کا حصہ بنتا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ کاروبار اسی کا ہوتا ہے جس کے مال سے کاروبار شروع کیا جائے، پوچھی گئی صورت میں چونکہ یہ کاروبار آپ کے والد صاحب نے شروع کیا اور بعد میں آپ نے سنبھال لیا تو یہ کاروبار آپ کے والد کا ہی سمجھا جائے گا، ان کی وفات کے بعد اس کاروبار پر بھی دیگر اموال کی طرح میراث کے احکام لاگو ہوں گے، ان کے تمام شرعی ورثہ کو شرعی اصولوں کے مطابق حصہ ملے گا۔ چونکہ میت کی وفات کے بعد کاروبار کو تقسیم نہیں کیا گیا اس لیے تمام ورثہ اپنے شرعی حصہ کے تناسب سے اس کاروبار میں شریک سمجھے جائیں گے۔ اس لیے میت کی وفات سے اب تک کاروبار کی مالیت میں جو اضافہ ہوا ہے،اس میں سے بھی سب کو ان کے شرعی حصے کے حساب سے حصہ ملے گا۔ اس دوران جو نفع ہوا، اس میں بھی تمام ورثہ کا حصہ سمجھا جائے گا، البتہ چونکہ آپ کاروبار کو باقاعدہ سنبھالتے رہے ہیں، اس لیے آپ کو عرف کے مطابق اپنی خدمات کی اجرت مثل (جو عرفا اس جیسا کام کرنے والے کو دی جاتی ہے) لینے کا حق حاصل ہو گا ۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين: (6/ 42،ط: دارالفکر)* وفي الأشباه: استعان برجل في السوق ليبيع متاعه فطلب منه أجرا فالعبرة لعادتهم، وكذا لو أدخل رجلا في حانوته ليعمل له.وفي الدرر: دفع غلامه أو ابنه لحائك مدة كذا ليعلمه النسج وشرط عليه كل شهر كذا جاز، ولو لم يشترط فبعد التعليم طلب كل من المعلم والمولى أجرا من الآخر اعتبر عرف البلدة في ذلك العمل. (قوله فالعبرة لعادتهم) أي لعادة أهل السوق، فإن كانوا يعملون بأجر يجب أجر المثل وإلا فلا. (قوله اعتبر عرف البلدة إلخ) فإن كان العرف يشهد للأستاذ يحكم بأجر مثل تعليم ذلك العمل، وإن شهد للمولى فأجر مثل الغلام على الأستاذ . *ایضاً :* في القنية الأب وابنه يكتسبان في صنعة واحدة ولم يكن لهما شيء فالكسب كله للأب إن كان الابن في عياله لكونه معينا له ألا ترى لو غرس شجرة تكون للأب. درر الحكام في شرح مجلة الأحكام: علی حیدر (26/3ط: دارالجیل) تقسم حاصلات الأموال المشتركة في شركة الملك بين أصحابها بنسبة حصصهم، يعني إذا كانت حصص الشريكين متساوية أي مشتركة مناصفة فتقسم بالتساوي وإذا لم تكن متساوية بأن يكون لأحدهما الثلث وللآخر الثلثان فتقسم الحاصلات على هذه النسبة؛ لأن نفقات هذه الأموال هي بنسبة حصصهما، انظر المادة (1308) وحاصلاتها أيضا يجب أن تكون على هذه النسبة؛ لأن الغنم بالغرم بموجب المادة (88) . الحاصلات: هي اللبن والنتاج والصوف وأثمار الكروم والجنائن وثمن المبيع وبدل الإيجار والربح وما أشبه ذلك. ایضاً:(51/3) إذا بذر بعض الورثة الحبوب المشتركة بين جميع الورثة في الأراضي المورثة أو في أراضي الغير بإذن الورثة الآخرين أو إذن وصيهم أو بإذن القاضي إذا كان الورثة صغارا فتكون الحاصلات مشتركة بينهم جميعا، والحال الذي يوجب أن تكون الحاصلات مشتركة بينهم هو كون البذر مشتركا بينهم وكون الوارث الزارع قد زرع بإذن أصحاب الحصص الآخرين سواء زرع في الأراضي الموروثة أو في أراضي الغير أي في الأرض المأجورة أو المستعارة (الفتاوى الجديدة) أو في ملكه الخاص، وفي هذه الصورة يكون الزارع أصيلا عن نفسه ووكيلا عن شركائه في الزراعة.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والد کے زندگی میں جائیداد تقسیم ہونے کی صورت میں میراث کی تقسیم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والد کی زندگی میں فوت ہونے والے بیٹے کی بیوی اوربچوں کا حصہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میراث تقسیم نہ کرنے کی صورت میں ورثاگناہ گار ہوں گے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیٹیوں کے ہوتے ہوئے میراث میں حقیقی بہن کا حصہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ترکے کے گھر میں ایک بھائی کی رہائش کی صورت میں گیس بجلی کے بل کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چار بھائی اور چھ بہنوں کے درمیان میراث کی تقسیم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والدكا اپنی زندگی میں جائیداد تقسیم کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والد کا اپنی زندگی میں جائیداد تقسیم کرنے کی ایک صورت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیٹے کا ذاتی پیسوں سے خریدا ہوا مکان والد کی میراث میں شامل کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اولاد کی موجودگی میں پوتے کی وراثت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والدین کا اپنی زندگی میں اپنے بچوں کے درمیان ایک کروڑ کی رقم تقسیم کرنے کا طریقہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوہ چھ بیٹوں اور پانچ بیٹیوں میں تقسیم میراث
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایک بیوی چار بیٹوں اور تین بیٹیوں میں میراث کی تقسیم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیٹی کی شادی کی نیت سے خریدے گئے مکان میں میراث کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوہ،بھائی،پھوپھو،خالہ اور ماموں میں تقسیم میراث
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیٹی کی میراث اور کریہ پر دیے گئے مکان پر زکوٰۃ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والد کا اپنی اولادمیں جائیداد تقسیم کرکے ایک بچے کو نہ دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
گود لیے بچے کی میراث کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والدین کا اپنی اولاد کو زندگی میں حصہ دینے کے بعد میراث میں حصہ ملے گا ؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دو بیٹیوں کے درمیان میراث کی تقسیم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والدہ کا اپنی زندگی میں جائیداد سے ایک بچے کو محروم کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت کا سوتیلا بیٹا اس کا وارث نہیں
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بڑے بیٹے کی ذاتی کمائی میں دوسرے بیٹوں کا حصہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوہ ،چار بیٹیوں، ایک بہن اور نو بھتیجوں کے درمیان میراث کی تقسیم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بھائی کی میراث میں بھتیجوں کا حصہ