معاملات / مالی معاوضات /

قسطوں پر موٹر سائیکل کی خریداری اور اس کی انشورنس

فتوی نمبر : 843 0000-00-00 124 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

یاماہا(Yamaha) اور سوزوکی(Suzuki) کمپنی قسطوں پر موٹر سائیکل دیتی ہیں، قسطوں کی ادائیگی تک ملکیت کمپنی کے پاس رہتی ہے، خریدار کے پاس صرف اتھارٹی لیٹر ہوتا ہے اور اس دوران حادثہ یا چوری پر انشورنس کمپنی سے رقم کمپنی وصول کرتی ہے، کیا اس طرح موٹر سائیکل خریدنا شرعاً جائز ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

قسطوں پر کسی چیز کی خرید و فروخت شرعاً جائز ہے، بشرطیکہ معاملہ صاف، واضح اور شرعی اصولوں کے مطابق ہو۔ اس کے جواز کے لیے چند شرائط کی پابندی ضروری ہے: اوّل: اس چیز کی مجموعی قیمت فریقین کی باہمی رضامندی سے طے کر لی جائے، چاہے یہ قیمت نقد قیمت کے مقابلے میں زیادہ ہی کیوں نہ ہو۔ دوم: قسطوں کی مدت متعین ہو۔ سوم: ہر قسط کی رقم اور ادائیگی کی تاریخ پہلے سے مقرر ہو، تاکہ معاملے میں کوئی ابہام نہ رہے۔ چہارم: اگر خریدار کسی قسط کی ادائیگی میں تاخیر کرے تو اس پر بطورِ جرمانہ اضافی رقم لینے کی شرط نہ رکھی جائے، کیونکہ یہ سود ہے، جو شرعاً ناجائز اور حرام ہے۔ لہٰذا ان شرائط کی رعایت رکھتے ہوئے قسطوں پر خرید و فروخت جائز ہے، لیکن اگر ان میں سے کوئی شرط ساقط کر دی جائے، یا ان کی خلاف ورزی کی جائے تو معاملہ ناجائز ہو جائے گا۔ لیکن اگر اس کے ساتھ انشورنس کی پالیسی کی جائے تو یہ ناجائز اور حرام ہے، اس لیے کہ انشورنس کی موجودہ شکل سود، جوا اور دھوکے پر مشتمل ہے۔ لہذا پوچھی گئی صورت میں یا ماہا کمپنی سے قسطوں پر موٹر سائیکل خریدنا جائز ہے، لیکن اپنی مرضی اور اختیار سے انشورنس کرانا جائز نہیں، لہٰذا ایسی کمپنی سے موٹر سائیکل خریدنا چاہیے، جہاں انشورنس نہ ہو، البتہ اگر کسی ملک میں قانونی طور پر انشورنس لازمی ہو تو دل سے ناجائز سمجھتے ہوئے، اس پر مجبور شخص گناہگار نہ ہوگا اور ایسی مجبوری کی صورت میں صرف اپنی جمع شدہ رقم کے بقدر ہی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

*مجلة الأحكام العدلية:المادۃ:245،ص:50 مكتبة نور محمد* (المادة 245) ‌البيع ‌مع ‌تأجيل الثمن وتقسيطه صحيح (المادة 246) يلزم أن تكون المدة معلومة في البيع بالتأجيل والتقسيط (المادة 247) إذا عقد البيع على تأجيل الثمن إلى كذا يوما أو شهرا أو سنة أو إلى وقت معلوم عند العاقدين كيوم قاسم أو النيروز صح البيع (المادة 248) تأجيل الثمن إلى مدة غير معينة كإمطار السماء يكون مفسدا للبيع. *الفقه الاسلامي وادلته:(3423/5،ط: دارالفكر)* أما التأمين التجاري أو التأمين ذو القسط الثابت: فهو غير جائز شرعا، وهو رأي أكثر فقهاء العصر، وهو ما قرره المؤتمر العالمي الأولي للاقتصاد الإسلامي في مكة المكرمة عام (١٣٩٦هـ/١٩٧٦م)، وسبب عدم الجواز يكاد ينحصر في أمرين: هما الغرر والربا. أما الربا: فلا يستطيع أحد إنكاره؛ لأن عوض التأمين ناشئ من مصدر مشبوه قطعا؛ لأن كل شركات التأمين تستثمر أموالها في الربا، وقد تعطي المستأمن (المؤمن له) في التأمين على الحياة جزءا من الفائدة، والربا حرام قطعا في الإسلام.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بغیر دیکھے بائیک خریدنے کے بعد واپس کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بغیر وضو کے پڑھی گئی نمازوں کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
گاری کا ایکسیڈینٹل انشورنس کروانے کا کم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مصلے میں اعتکاف،تروایح اور جمعہ وعیدین کی نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ادارے میں حاضر ہونے کے باوجود Thumb machine میں حاضری نہ لگانے کی صورت میں تنخواہ کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورتوں کے لیے مسواک کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسلمان کا ڈراموں میں غیر مسلم کا کردار ادا کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فرض کی دونوں رکعتوں میں غلطی سے ایک ہی سورت پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ڈراپ شپنگ کا حکم اور متبادل
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے شمائل
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زنا کی معافی اور کفارہ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اسلام قبول کرنے کے بعد سابقہ عبادات کی قضا کا حکم