معاملات / احکام طلاق / حلالہ اور طلاق مغلظہ

مذاق میں طلا ق کا میسج بھیجنے سے طلاق کا حکم

فتوی نمبر : 1156 0000-00-00 80 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے شوہر نے گزشتہ روز پہلے مجھے مذاق میں میسج کیا جس میں یہ کہا کہ میں تجھے طلاق دیتا ہوں میں تجھے طلاق دیتا ہوں میں تجھے طلا ق دیتا ہوں ۔ آیا ایسا بولنے سے طلاق واقع ہوگئی ہے یا نہیں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ طلاق سنجیدگی سے دی جائے یا بطورِ مذاق ، اسی طرح زبانی دی جائے یا میسج وغیرہ میں لکھ کر،بہر صورت واقع ہوجاتی ہے،لہذا پوچھی گئی صورت میں تین طلاقیں واقع ہوگئی ہیں اور نکاح ختم ہوچکا ہے۔ تین طلاقیں واقع ہونے کی صورت میں شوہر کو عدت کے دوران رجوع کا حق نہیں رہتا اور نہ ہی عدت کے بعد وہ دونوں دوبارہ نکاح کر سکتے ہیں، جب تک عورت کسی اور مرد سے نکاح کر کے اس کے ساتھ حقوقِ زوجیت ادا نہ کر لے،پھر اگر دوسرا شوہر اسے طلاق دے دے یا وہ وفات پا جائے اور اس کی عدت مکمل ہو جائے تو اس کے بعد عورت اور پہلا شوہر دونوں کی رضا مندی سے، نئے مہر اور دو گواہوں کی موجودگی میں، دوبارہ نکاح کیا جا سکتا ہے۔

القرأن الكريم: [البقرة:/2 230] فَإِن طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُۥ مِنۢ بَعۡدُ حَتَّىٰ تَنكِحَ زَوۡجًا غَيۡرَهُۥۗ . ««سنن ابن ماجه» (3/ 197 ،رقم الحديث: 2039،ط:دارالرسالة العالمية) عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "‌ثلاث ‌جدهن جد، وهزلهن جد: النكاح والطلاق والرجعة. الهندية:(1/ 473، ط: دارالفكر) وإن كان الطلاق ‌ثلاثا ‌في ‌الحرة وثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها كذا في الهداية . اللباب :(3/ 58، ط: المكتبة العلمية ) وإن كان الطلاق ‌ثلاثاً ‌في ‌الحرة أو اثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجاً غيره نكاحاً صحيحاً ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها. والصبي المراهق في التحليل كالبالغ .
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حالت حمل میں طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مذاق میں طلا ق کا میسج بھیجنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جاؤمیں نے تجھے طلاق دی ، تم مجھ پر حرام ہو ، میری طرف سے تم آزاد ہو کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاقِ رجعی ، طلاقِ بائن اور طلاقِ مغلظہ میں فرق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تین طلاق کے بعد بوڑھے میاں بیوی کا ایک گھر میں رہنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نشہ کی حالت میں طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تین طلاق کے بعد حلالہ کیےبغیردوبارہ نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوی کو تین دفعہ کہنا کہ تو مجھ پر طلاق ہے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق بائن کے بعد عدت کے دوران طلاق صریح واقع ہونے کی وجہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ہوش وحواس میں تین طلاق دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حیض کی حالت میں تین طلاقیں دینے کے بعد رجوع کے لیے غیر مقلد بننا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
موبائل فون پر تین مرتبہ انت طالق کہنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دو دفعہ زبانی اور ایک دفعہ تحریری طلاق دینے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایک مجلس کی تین طلاقیں