معاملات / احکام نکاح / مہر

حق مہر کو غیر یقینی مدت کے ساتھ مشروط کرنے کا حکم

فتوی نمبر : 1819 0000-00-00 64 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

مفتی صاحب! میرے بھائی کا نکاح ہے مہر میں ایک لاکھ روپے لڑکی والوں کے اصرار کی وجہ سے لکھے گئے ہیں، لیکن ہم نے کہا کہ جب وسعت ہوئی تو دیں گے اور اگر وسعت نہ ہوئی تو مہر نہیں دیں گے، کیا اس طرح کرنا صحیح ہے؟ ایک دوست نے کہا یہ غلط ہے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ شرعاً کسی حق مہر کی ادائیگی کو ایسی غیر یقینی مدت سے مشروط کرنا درست نہیں ،ایسی شرط فاسد ہوتی ہے اور اس طرح کی شرط کا کوئی اعتبار نہیں ہوتا، اس لیے بیوی مہر فوراً طلب کرنے کی حق دار رہتی ہے، لہذا پوچھی گئی صورت میں آپ کا یہ کہنا کہ اگر وسعت ہوئی اور اور مال آیا تو مہر دوں گا، ورنہ نہیں، یہ شرط صحیح نہیں ہے اور عورت کو مطالبے کا حق بدستور حاصل ہے۔

*بدائع الصنائع:(288/2،ط:دار الكتب العلمية)* فأما إذا كان مؤجلا بأن تزوجها على مهر آجل فإن لم يذكر الوقت لشيء من المهر أصلا بأن قال: تزوجتك على ألف مؤجلة، أو ذكر وقتا مجهولا جهالة متفاحشة بأن قال: تزوجتك على ألف إلى وقت الميسرة أو هبوب الرياح أو إلى أن تمطر السماء فكذلك؛ لأن التأجيل لم يصح لتفاحش الجهالة فلم يثبت الأجل ولو قال: نصفه معجل ونصفه مؤجل كما جرت العادة في ديارنا ولم يذكر الوقت للمؤجل اختلف المشايخ فيه قال بعضهم: لا يجوز الأجل ويجب حالا كما إذا قال: تزوجتك على ألف مؤجلة. *الدرالمختار:(707/5،ط: دارالفكر)* (كما لا يصح) تعليق الإبراء عن الدين بشرط محض كقوله لمديونه: إذا جاء غد أو إن مت بفتح التاء فأنت بريء من الدين أو إن مت من مرضك هذا أو إن مت من مرضي هذا فأنت في حل من مهري فهو باطل؛ لأنه مخاطرة وتعليق (إلا بشرط كائن) ليكون تنجيزا كقوله لمديونه: إن كان لي عليك دين أبرأتك عنه، صح وكذا إن مت بضم التاء فأنت بريء منه أو في حل جاز وكان وصية خانية.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تجدید نکاح میں مہر مقررکرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حق مہر کو غیر یقینی مدت کے ساتھ مشروط کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نکاح فارم پر دستخط کرتے ہوئے لڑکی کو مہر کا بتانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شوہر کے مہر ادا کرنے سے پہلے فوت ہو جانے کی صورت میں مہر کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
افضل مہر اور مہر کی مقدار
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مہر کی کم از کم مقدار
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت کے حق مہر میں تصرف کا حق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مقرر شدہ مہر کی پابندی اور نکاح فارم میں اضافے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
افضل مہر اور مہر کی مقدار
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت کا مہر کے بدلے کوئی اور چیز لینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نکاح میں مہرکی مقدار
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوی کی رضامندی کے بغیر اس کا سونا بیچنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شوہر کا مرض الوفات میں بیوی سے مہر معاف کروانا