عبادات / قربانی و ذبیحہ / مسائل قربانی

مشترکہ قربانی میں ایک شریک کا دوسرے شریک کی مالی معاونت کرنا

فتوی نمبر : 2613 0000-00-00 42 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ مفتی صاحب! پوچھنا یہ ہے کہ دو شخص ایک ہی جانور میں شریک ہیں، ایک شخص کے پانچ حصے ہیں اور دوسرے شخص کے دو حصے ہیں، یہ ایک شخص دوسرے شخص کے حصوں میں سے بھی کچھ رقم ان کی طرف سے دے دیتا ہے، مثال کے طور پر دو حصوں کے 40 ہزار بنتے ہیں اور وہ 35 ہزار دیتا ہے 5 ہزار روپے یہ دوسرا شخص پانچ حصوں والا اپنی طرف سے دیتا ہے تو کیا اس طرح کرنا جائز ہے ۔۔۔؟ دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ وہ دونوں شخص ایک ہی گھر میں رہتے ہیں، کمائی ہر ایک کی الگ ہے، لیکن کھانا پینا سب مشترک ہے تو پھر وہ اس پوری گائے کا گوشت مل بانٹ کر سب کھا سکتے ہیں؟ یعنی جس کے پانچ حصے ہیں وہ بھی اور جس کے دو حصے ہیں وہ بھی یا الگ الگ حصے تقسیم کرنے ہوں گے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

(1)قربانی کے بڑے جانور میں اگر متعدد افراد شریک ہوں تو ہر شریک پر لازم ہے کہ وہ اپنے حصے کے مطابق رقم ادا کرے اور کسی بھی شریک کا حصہ ساتویں حصے سے کم نہ ہو، البتہ اگر کسی شریک کے پاس مکمل رقم موجود نہ ہو اور دوسرے شرکا میں سے کوئی شخص اس کی اجازت اور خوش دلی سے اس کی طرف سے باقی رقم ادا کردے تو شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں، قربانی درست ہوجائے گی۔ (2)اگر گھر کے افراد مل کر اجتماعی قربانی کرتے ہیں اور گوشت تقسیم کیے بغیر گھر میں اکٹھا رکھ دیتے ہیں اور پھر اسی گوشت کو پکا کر ایک ساتھ کھاتے ہیں تو یہ جائز ہے اور اس صورت میں گوشت کو باقاعدہ تول کر حصوں کے موافق تقسیم کرنا ضروری نہیں ہے۔ لہذا پوچھی گئی صورت میں اگر یہ پانچ ہزار روپے اس شخص کی طرف سے ملکیتا ادا کے گئے تو اس کی قربانی بھی جائز ہے اور اکٹھا کھانے کی صورت میں گوشت تقسیم نہ کرنا بھی جائز ہے ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیس کنال زمین پر زکوۃ اور قربانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
منہ کھر والے جانور کی قربانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مصنوعی لگے ہوئے دانتوں والے جانور کی قربانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
گانا گانے والے کے ساتھ قربانی کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جانور کو اتارتے وقت ٹانگ پر چوٹ آئے تو قربانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قربانی کے جانور میں نفلی قربانی کی نیت کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
رقم قرض پر دی ہو تو قربانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شراب پلائے ہوئے جانور کی قربانی کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قربانی کا گوشت بطور زکوۃ دینے سے زکوۃ کی ادائیگی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاجی کے لئے قربانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاجی کا اپنے وطن میں صبح سویرے ہی قربانی کرانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایک دانت والی گائے کی قربانی کا حکم*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قربانی کے جانور کے بال کاٹنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پانچ پیروں والے جانور کی قربانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت کی طرف سے قربانی کرنا افضل ہے یا نقدی دینا افضل ہے۔
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
خنثیٰ بکرے کی قربانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نکیل ڈالنے کی وجہ سے جانور کی ناک زخمی ہونے کی صورت میں قربانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بھینس کی قربانی کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت کی طرف سے قربانی میں ذبح کیے گئے جانور کے گوشت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قربانی کا سارا گوشت غیر مسلم کو دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قربانی کا دنبہ بیچ کر گائے خریدنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دیوانے یا باؤلے جانور کی قربانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دوسرے ممالک سے لائے گئے قربانی کے گوشت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قربانی کے آخری دن صاحب نصاب ہونے کی صورت میں قربانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قربانی کے جانوروں کی عمریں