عبادات / قربانی و ذبیحہ / احکام ذبح

سر کش گائے کو گولی مارنا

فتوی نمبر : 3312 0000-00-00 20 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

مفتی صاحب! اگر کوئی گائے سرکشی پر اتر آئے اور لوگوں کو نقصان پہنچانا شروع کر دے تو کیا اسے گولی مار سکتے ہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ذبح کی دو صورتیں ہیں: ذبحِ اختیاری اور ذبحِ اضطراری۔ ذبحِ اضطراری یہ ہے کہ جب شرعی طریقے کے مطابق ذبح کرنا ممکن نہ ہو تو جانور کے جسم کے کسی حصے میں ایسا زخم لگایا جائے جس سے خون بہنے لگے، البتہ جب ذبحِ اختیاری پر قدرت ہو تو ذبحِ اضطراری اختیار کرنے سے شرعا ذبح درست نہیں ہوگا۔ پوچھی گئی صورت میں ایسی گائے جو لوگوں کو نقصان پہنچائے اور قابو میں نہ آئے تو اسے گولی مارنا جائز ہے، تاہم اگر گولی مارنے کے بعد جانور کے مرنے سے پہلے اس پر قابو پا لیا تو ذبح اختیاری اختیار کرنا یعنی چھری یا کسی دھاری دار آلے سے ذبح کرنا ضروری ہے ۔

البحر الرائق:(191/8،ط:دار الكتاب الإسلامي) والثاني الجرح في أي موضع كان من البدن وهذا كالبدل عن الأول لأنه لا يصار إليه إلا عند العجز عن الأول وإنما كان كذلك لأن الأول أبلغ في إخراج الدم من الثاني فلا يترك إلا بالعجز عنه ويكتفى بالثاني للضرورة لأن التكليف بحسب الوسع البناية شرح الهداية:(527/11،ط:دار الكتب العلمية) والثاني كالبدل م: (لأن الأول أعمل في إخراج الدم) ش: أي لأن الجرح فيما بين اللبة واللحيين أكثر عملا في إخراج دم المسفوح النجس. م: (والثاني أقصر فيه) ش: أي الخروج في أي موضع كان أكثر من البدن اقتصر في إخراج الدم. م: (فاكتفي به) ش: أي إذا كان كذلك اكتفي بالثاني م: (عند العجز عن الأول) ش: أي عن الجرح فيما بين اللبة واللحيين.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت کی طرف سے عقیقہ کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مرغا ذبح کرنے کی دعا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مشرک اہل کتاب،قبر پرست،غیر اللہ سے مانگنے والے اور شیعہ رافضی کے ذبیحہ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
لڑکے کی پیدائش پر عقیقے میں ایک بکرا ذبح کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جانور کو ذبح کرتے وقت قبلہ رخ کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیمار اور بے حرکت جانور کو ذبح کرنے کے بعد اس کے گوشت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جانور کو ذبح کرنے سے پہلے بے ہوش کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سکھ کے ذبیحہ پر بسم اللہ پڑھنے سے ذبیحہ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سر کش گائے کو گولی مارنا