معاملات / ترکات / احکام وراثت

والد کا زندگی میں ایک بیٹی کو فلیٹ خریدنے کے لیے رقم دینا

فتوی نمبر : 3389 0000-00-00 10 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

تقریباً 5 سے 6 سال پہلے میں نے اپنے نام پر ایک فلیٹ خریدا۔ میں ایک سنگل مدر ہوں اور میرا 9 سال کا بیٹا ہے، اس فلیٹ کی کل قیمت اُس وقت تقریباً 64 لاکھ روپے تھی۔ اس میں تقریباً 60٪ رقم میری اپنی جمع پونجی تھی، جبکہ باقی 40٪ یعنی تقریباً 33 لاکھ روپے میرے والد نے اپنا فلیٹ بیچ کر مجھے دیے تھے، رقم دیتے وقت میرے والد نے کہا تھا: “یہ تم رکھ لو، ہم تمہارے ساتھ رہیں گے۔” فلیٹ مکمل طور پر میرے نام پر ہے اور اس وقت کوئی تحریری معاہدہ، شراکت، قرض یا حصہ داری طے نہیں ہوئی تھی۔ اب اگر میرے والد سے پوچھا جائے تو وہ یہی کہتے ہیں کہ “میں نے دے دیا تھا۔” ہم ایک بھائی اور تین بہنیں ہیں۔ میرا بھائی اب یہ مطالبہ کر رہا ہے کہ چونکہ والد کے 33 لاکھ روپے اس فلیٹ میں لگے تھے، اس لیے اُس حصے میں اُس کا بھی حق بنتا ہے۔ میں اس معاملے کو مکمل طور پر شریعت کے مطابق واضح طور پر سمجھنا چاہتی ہوں، تاکہ اگر کسی کا حق بنتا ہو تو میں ادا کر سکوں اور نہ میرے اوپر کوئی ناانصافی یا گناہ باقی رہے اور نہ میرے والد پر۔ براہِ کرم یہ وضاحت فرمائیں: کیا والد کی دی گئی رقم شرعی طور پر ہبہ (تحفہ) شمار ہوگی یا قرض/حصہ داری؟ کیا فلیٹ میں میرے بھائی یا دوسری بہنوں کا کوئی شرعی حصہ بنتا ہے؟ اگر والد نے اپنی زندگی میں خوشی سے رقم دے دی ہو اور ملکیت میرے نام ہو تو بعد میں وراثت کا کیا حکم ہوگا؟ چونکہ فلیٹ کی 60٪ رقم میری اپنی تھی تو شرعی طور پر ملکیت کس بنیاد پر تقسیم ہوگی؟ ایسی صورت میں انصاف اور صلہ رحمی کا بہتر طریقہ کیا ہے

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ ہر شخص اپنی زندگی میں اپنی جائیداد کا مالک و مختار ہوتا ہے، لہٰذا وہ اپنی ملکیت میں ہر جائز تصرف کرنے کا حق رکھتا ہے۔ اگر کوئی شخص اپنی زندگی میں اپنی جائیداد میں سے اپنی اولاد کو کچھ دے دے تو شرعی طور پر یہ ہبہ (گفٹ) شمار ہوگا اور ہبہ میں موہوب چیز پر قبضہ کر لینے سے ملکیت مکمل ہو جاتی ہے،لہٰذا پوچھی گئی صورت میں اگر والد نے اپنی خوشی اور رضامندی سے مذکورہ رقم آپ کو دے کر اس کا مالک بنا دیا تھا تو آپ شرعاً اس رقم کی مالک ہیں ، اس میں دیگر ورثا اپنے حصے کا مطالبہ نہیں کر سکتے۔

*الدرالمختار :(5/ 688، ط:دارالفكر)* (وتصح بإيجاب ك وهبت ونحلت وأطعمتك هذا الطعام ولو) ذلك (على وجه المزاح) . *الهندية: (4/ 375، ط:دارالفكر)* فكقوله: ‌وهبت ‌هذا ‌الشيء لك، أو ملكته لك، أو جعلته لك، أو هذا لك، أو أعطيتك، أو نحلتك هذا، فهذا كله هبة، *مجلة الأحكام العدلية: (22،ط: نور محمد)* فإذا وهب أحد شيئا إلى آخر ‌لا ‌تتم ‌الهبة قبل القبض.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والد کے زندگی میں جائیداد تقسیم ہونے کی صورت میں میراث کی تقسیم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والد کی زندگی میں فوت ہونے والے بیٹے کی بیوی اوربچوں کا حصہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میراث تقسیم نہ کرنے کی صورت میں ورثاگناہ گار ہوں گے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیٹیوں کے ہوتے ہوئے میراث میں حقیقی بہن کا حصہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ترکے کے گھر میں ایک بھائی کی رہائش کی صورت میں گیس بجلی کے بل کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چار بھائی اور چھ بہنوں کے درمیان میراث کی تقسیم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والدكا اپنی زندگی میں جائیداد تقسیم کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والد کا اپنی زندگی میں جائیداد تقسیم کرنے کی ایک صورت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیٹے کا ذاتی پیسوں سے خریدا ہوا مکان والد کی میراث میں شامل کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اولاد کی موجودگی میں پوتے کی وراثت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والدین کا اپنی زندگی میں اپنے بچوں کے درمیان ایک کروڑ کی رقم تقسیم کرنے کا طریقہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوہ چھ بیٹوں اور پانچ بیٹیوں میں تقسیم میراث
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایک بیوی چار بیٹوں اور تین بیٹیوں میں میراث کی تقسیم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیٹی کی شادی کی نیت سے خریدے گئے مکان میں میراث کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوہ،بھائی،پھوپھو،خالہ اور ماموں میں تقسیم میراث
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیٹی کی میراث اور کریہ پر دیے گئے مکان پر زکوٰۃ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والد کا اپنی اولادمیں جائیداد تقسیم کرکے ایک بچے کو نہ دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
گود لیے بچے کی میراث کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والدین کا اپنی اولاد کو زندگی میں حصہ دینے کے بعد میراث میں حصہ ملے گا ؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دو بیٹیوں کے درمیان میراث کی تقسیم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والدہ کا اپنی زندگی میں جائیداد سے ایک بچے کو محروم کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت کا سوتیلا بیٹا اس کا وارث نہیں
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بڑے بیٹے کی ذاتی کمائی میں دوسرے بیٹوں کا حصہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوہ ،چار بیٹیوں، ایک بہن اور نو بھتیجوں کے درمیان میراث کی تقسیم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بھائی کی میراث میں بھتیجوں کا حصہ