معاملات / ترکات / احکام وراثت

میراث میں بیوی اور بہن بھائیوں کا حصہ

فتوی نمبر : 844 0000-00-00 124 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

مفتی صاحب! میری اولاد نہیں ہے، شوہر کا انتقال ہو چکا ہے، والدین شوہر سے پہلے ہی وفات پا چکے تھے، والدہ کی ملکیت میں ایک مکان تھا، شوہر کے ورثا میں صرف دو بھائی اور تین بہنیں ہیں، کیا شرعاً میرا حصہ شوہر کی جائیداد میں ایک چوتھائی (¼) ہے،اور باقی میرے شوہر کے بہن بھائیوں میں تقسیم ہوگا؟ لیکن عدالت نے میرے حق میں میرے شوہر کے تمام حصے کا فیصلہ کیا ہے تو اگر عدالت مجھے پورا حصہ دے دیتی ہے تو کیا وہ میرے لیے لینا جائز ہے؟ یا مجھے صرف اپنا شرعی حصہ لینا چاہیے؟ اور اگر عدالت سے زائد حصہ مل بھی جائے تو کیا میں اسے اپنے پاس رکھ سکتی ہوں یا بہن بھائیوں کو دینا لازم ہے اور کیا ان کے حصے کو صدقہ کرنا جائز ہوگا

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

پوچھی گئی صورت میں میت کی تجہیز و تکفین اور اگر کوئی وصیت کی ہے تو تہائی مال میں وصیت نافذ کرنے کے بعد، بقیہ مال کو چار حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، جس میں سے ایک (چوتھائی)حصہ میت کی بیوی کو دیا جائے گا اور باقی میت کے بہن بھائیوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ شریعت کے مطابق کسی مسلمان کے لیے دوسرے مسلمان کا مال اس کی رضامندی کے بغیر لینا جائز نہیں، لہٰذا پوچھی گئی صورت میں اگر عدالت شوہر کی جائیداد میں آپ کو شوہر کا پورا حصہ دے بھی دے تو شرعاً آپ کے لیے صرف اپنا مقررہ حصہ لینا ہی جائز ہے، شوہر کے بہن بھائیوں کا حصہ لینا اور ان کی اجازت کے بغیر اس میں تصرف یا صدقہ کرنا درست نہیں، بلکہ ان کا حق انہیں واپس لوٹانا لازم ہے۔

*القرآن الکریم ( النساء 12:4)* وَ لَـهُنَّ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْتُمْ اِنْ لَّمْ يَكُنْ لَّكُمْ وَلَدٌ‌ۚ فَاِنْ كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُمْ‌ۚ *الشامية:(200/6،ط: دارالفكر)* لا يجوز التصرف في مال غيره بلا اذنه و ولايته *الفوائد المرضية بشرح الدرة المضية:(43/1،ط:دار ركائز للنشر والتوزيع)* والثمن فرض زوجة فصاعدا ... مع فرع زوج وارث لو واحدا. *تسهيل الفرائض:(8/1،ط:دار ابن الجوزي)* وكذلك بيَّن أن للزوجة حالين: إحداهما: أن يكون لزوجها الميت أحد من الأولاد الذكور أو الإناث؛ ففرضها الثمن. الثانية: أن لا يكون له أحد من الأولاد؛ ففرضها الربع.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میراث تقسیم نہ کرنے کی صورت میں ورثاگناہ گار ہوں گے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والد کے زندگی میں جائیداد تقسیم ہونے کی صورت میں میراث کی تقسیم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والد کی زندگی میں فوت ہونے والے بیٹے کی بیوی اوربچوں کا حصہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیٹیوں کے ہوتے ہوئے میراث میں حقیقی بہن کا حصہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ترکے کے گھر میں ایک بھائی کی رہائش کی صورت میں گیس بجلی کے بل کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چار بھائی اور چھ بہنوں کے درمیان میراث کی تقسیم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والدكا اپنی زندگی میں جائیداد تقسیم کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والد کا اپنی زندگی میں جائیداد تقسیم کرنے کی ایک صورت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیٹے کا ذاتی پیسوں سے خریدا ہوا مکان والد کی میراث میں شامل کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایک بیوی چار بیٹوں اور تین بیٹیوں میں میراث کی تقسیم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اولاد کی موجودگی میں پوتے کی وراثت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والدین کا اپنی زندگی میں اپنے بچوں کے درمیان ایک کروڑ کی رقم تقسیم کرنے کا طریقہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوہ چھ بیٹوں اور پانچ بیٹیوں میں تقسیم میراث
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیٹی کی شادی کی نیت سے خریدے گئے مکان میں میراث کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوہ،بھائی،پھوپھو،خالہ اور ماموں میں تقسیم میراث
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیٹی کی میراث اور کریہ پر دیے گئے مکان پر زکوٰۃ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والد کا اپنی اولادمیں جائیداد تقسیم کرکے ایک بچے کو نہ دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
گود لیے بچے کی میراث کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والدین کا اپنی اولاد کو زندگی میں حصہ دینے کے بعد میراث میں حصہ ملے گا ؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دو بیٹیوں کے درمیان میراث کی تقسیم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والدہ کا اپنی زندگی میں جائیداد سے ایک بچے کو محروم کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بھائی کی میراث میں بھتیجوں کا حصہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت کا سوتیلا بیٹا اس کا وارث نہیں
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بڑے بیٹے کی ذاتی کمائی میں دوسرے بیٹوں کا حصہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوہ ،چار بیٹیوں، ایک بہن اور نو بھتیجوں کے درمیان میراث کی تقسیم