وظائف و عملیات

بینک کی نوکری چھوڑنے کے لیے وظیفہ

فتوی نمبر :
1087
عبادات / عملیات و اذکار / وظائف و عملیات

بینک کی نوکری چھوڑنے کے لیے وظیفہ

میں ایک بینک میں نوکری کرتاہوں جس کو ایک مدت سے حرام سمجھتا ہوں بہت کوشش کی باوجود اس سے نکل نہیں آرہا ، آپ سے گذارش ہے کہ مہربانی کرکے میرے حق میں حلال روزگار کے حصول کے لیے خاص دعا فرمائیں اور ساتھ میں کوئی حلال روزگار کے لیے کوئی وظیفہ اور ذکربھی بتائیں ۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جو شخص گناہ کو گناہ سمجھتا ہے تو اللہ تعالیٰ ایک نہ ایک دن اسے اس برائی سے خلاصی بھی عطا فرمادیتے ہیں اور اسے ہدایت دے دیتے ہیں ہماری دعا ہے کہ اللہ رب العزت آپ کے معاملے کو آسان فرمائیں ۔
آپ سورۂ فاتحہ کا اہتمام فرمائیں ان شاء اللہ ، جلد ہی اللہ تعالیٰ آپ کو حلال باعزت روزگار عطا فرمائیں گے ۔

حوالہ جات

كنز العمال : (2/ 519، رقم الحديث : 4643، ط: مؤسسة الرسالة )
عن أبي عبد الرحمن السلمي قال قرأ علي الواقعة في الفجر فقرأ: "وتجعلون شكركم أنكم تكذبون" فلما انصرف قال: إني قد عرفت أنه سيقول قائل لم قرأ كذا إني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقرؤها كذلك "‌كانوا ‌إذا ‌مطروا ‌قالوا مطرنا بنوء كذا وكذا"، فأنزل الله: {وتجعلون شكركم أنكم} إذا مطرتم {تُكَذِّبُونَ} .

المعجم الكبير للطبراني: (11/ 54، رقم الحديث : 11025،ط: مكتبة ابن تيمية )
عن ابن عباس رضي الله عنهما، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «‌من ‌لم ‌تنهه ‌صلاته عن الفحشاء والمنكر، لم يزدد من الله إلا بعدا .

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
0000-00-00
50
فتوی نمبر 1087کی تصدیق کریں