/ /

آن لائن کاروبار کی جائز صورتیں

فتوی نمبر : 12 0000-00-00 295 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ۔۔ کیا فرماتے مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں ۔۔ علی ہون لائن کاروبار کرنا چاہتا ہے پر علی کے پاس سٹاک نہیں ہے علی نے دیکھا ڈراپ شپنگ میں اور کوئ صورت جائز نہیں ہے سوئے دو کے ایک وعدہ بیع کی دوسری دلال کی ۔ 1 ۔ علی یہ چاہتا ہے وعدہ بیع کا نوٹ خریداری والی جگہ پر اور پولیسی پیج پر اپنی ویب سائٹ پر اگر لگا دیے جس سے کسٹمر کو پتا لگ جایے علی کے پاس سٹاک نہیں ہے اور وہ باہر سے خرید کر دے گا کیا یہ جائز ہے ۔ 2 .. یہ علی سٹاک والے سپلائر سے یہ کہے دے اس جگہ پر علی کی طرف سے کوئ وکیل مقرر کر دوجب علی کے پاس آرڈ آئے وہ علی کی طرف سے جو وکیل مقرر ہے سٹاک سپلائر سے اپنے قبضہ میں لے لے وہ بیجھ دے ۔ کیا یہ جائز ہے ۔۔ واضح رہے سٹاک سپلائر اپنے پاس سے جو بھی چیز علی کے کسٹمر کو بیجھے گا یعنی وہ سٹاک سپلائر وہ اپنا کوریر اکاوںٹ استعمال کریے گا اسکی پیمنٹ سٹاک سپلائر کے پاس آئے گی ۔ ایک ہفتے بعد جو علی کی پیمںٹ بنتی اسے دے دے گا ۔ علی مارکیٹنگ لگا کر صرف ہارڈر لیتا ہے اور ویب سائٹ پر خریداری پیج پر لکھاہے یہ چیز میرے سپلائر کے پاس ہے میں وعدہ بیع کرتا ہوں مذکورہ صورت میں سٹاک سپلائر اسکو شپ کر دیتا ہے ۔۔ یہ والا نوٹ ہے جو خریداری پیج پر ہے ۔ Note: This product is not currently in our possession. We promise to purchase it on your behalf and sell it to you at the agreed price after acquiring full ownership and possession from the supplier. This ensures a Shariah-compliant transaction in accordance with ethical business practices. اگر یہ صورت بھی جائز نہیں جائز صورتوں کو پوری تفصیل سے آگاہ کریں جن کو استعمال کر کے علی اپنی ویب سائٹ پر فروخت کو جاری رکھ سکے۔۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

الجواب باسم ملہم الصواب ڈراپ شپنگ کی جائز صورتیں:۔ 1:وعدہ بیع کی صورت جو آپ نے ذکر کی درست ہے،لیکن اس میں بھی یہ بات یاد رہے کہ چیز خریدنے کے بعد خریدار یا اس کے وکیل کا قبضہ کر کے آگے بیچنا ضروری ہے، بغیر قبضہ کیے معاملہ درست نہ ہو گا۔ 2: جواز کی دوسری صورت یہ ہے کہ درمیان والا شخص (جس کے پاس چیز کی خریداری کا آرڈر آیا ہے ) خریدار اور فروخت کنندہ کے درمیان کمیشن ایجنٹ بن جائے، مثلاً: اگر علی کے پاس آرڈر آتا ہے تو اس کو چاہیے کہ ہول سیلرز سے یہ طے کرے کہ میں آپ کے پاس گاہک لاؤں گا، وہ جتنے کی خریداری کرے گا، اس کا اتنے فیصد،میری اجرت ہوگی یا یوں بھی طے کر سکتا ہے کہ ایک آئٹم کی سیل پر اتنے روپے لوں گا۔ 3: جواز کی تیسری صورت یہ ہے کہ تاجر جس دکان سے عام طور پر مال خرید کر کسٹمر کو بھیجتا ہو، اس دکان کے پاس جا کر پہلے اس سے مال خریدلےاور اس کی دکان میں ایک مخصوص حصہ کرایہ پر لے کر اپنا مال وہاں رکھوا دے، اس کے بعد آرڈر موصول ہونے پر اس کو فون پر کہہ دے کہ میرے مال میں سے اتنا مال فلاں خریدار تک پہنچا دیا جائے ۔

دلائل: السنن الكبرى للبيهقي:(5/ 554 ط:دارالكتب العلمية) أن رسول الله صلى الله عليه وسلم أرسل عتاب بن أسيد إلى أهل مكة " أن أبلغهم عني أربع خصال أن لا يصلح شرطان في بيع، ولا بيع وسلف، ‌ولا ‌بيع ‌ما ‌لا ‌يملك، ولا ربح ما لا يضمن. سنن النسائي:(7/ 295،ط المطبوعات الاسلامية) أن رسول الله صلى الله عليه وسلم «نهى عن سلف وبيع، وشرطين في بيع، ‌وربح ‌ما ‌لم ‌يضمن. بدائع الصنائع:(5/ 239،ط: دار الکتب الاسلامیہ) وربح ‌ما ‌لم ‌يضمن لا يطيب لنهي النبي عليه الصلاة والسلام عن ربح ما لم يضمن، ولما فيه من شبهة الربا فربح ما لم يضمن أولى، وإن كان الضمان من خلاف جنس الثمن، طاب الفضل؛ لأن الربا لا يتحقق عند اختلاف الجنس، وإن اختار البيع، واتبع الجاني بالضمان، وضمنه. واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب دار الافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ،کراچی
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قضا نماز پڑھنے کا وقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایک ہزار کا نقلی نوٹ پانچ سو میں خریدنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیمار کو استنجا کرانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مرد کے لیے پاؤں کے تلووں پر مہندی لگانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
امام کے ساتھ پانچویں رکعت میں شامل ہونے والی کی نماز
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مضاربت میں متعین نفع کی شرط
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نجومی سے چور کے متعلق معلوم کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بِلّیوں کی نس بندی (Neutering/Vasectomy) کروانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میاں بیوی کی جماعت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آسمان کے گرجنے کی حقیقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سری نماز میں جھرا قرأت کرنے سے سجدہ سہو کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیع فضولی کا حکم