عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

زکوٰۃ کی رقم سے مدرسہ کے لیے کولر وغیرہ خریدنے کا حکم

فتوی نمبر : 1200 0000-00-00 101 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ورحمة الله وبرکاته! امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے، اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے۔ ہمارے علاقے میں ایک مدرسہ ہے جو غریب بستی میں قائم ہے، وہاں چھوٹے چھوٹے بچے پڑھتے ہیں۔ پانی کی ضرورت پیش آئی تو میں نے کہا کہ اس کے لیے کوئی بڑا کولر وغیرہ لے لیا جائے۔ کیا اس مقصد کے لیے زکوٰۃ کی رقم استعمال کی جا سکتی ہے یا نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ زکوٰۃ کی ادائیگی کے لیے شرط یہ ہے کہ کسی مستحقِ زکوٰۃ شخص کو بغیر کسی عوض کے مالک بنایا جائے، لہٰذا پوچھی گئی صورت میں زکوٰۃ کی رقم سے براہِ راست کولر وغیرہ لینا جائز نہیں ہے، کیونکہ اس میں تملیک (کسی شخص کو مالک بنانا) پائی نہیں جاتی، البتہ اگر کولر کے لیے کوئی اور رقم موجود نہ ہو اور سخت مجبوری ہو تو اس کا طریقہ یہ ہے کہ زکوٰۃ کی رقم کاکسی مستحقِ زکوٰۃ شخص کو بلاشرط مالک بنا دیا جائے، پھر وہ اپنی خوشی اور مرضی سے اس رقم کو کولر وغیرہ کے لیے ہبہ کر دے تو پھر اس رقم سے کولر وغیرہ خریدا جاسکتا ہے۔

*الهندية: (1/ 188،دارالفكر)* ولا يجوز أن ‌يبني ‌بالزكاة ‌المسجد، وكذا القناطر والسقايات، وإصلاح الطرقات، وكري الأنهار والحج والجهاد وكل ما لا تمليك فيه، ولا يجوز أن يكفن بها ميت، ولا يقضى بها دين الميت كذا في التبيين، ولا يشترى بها عبد يعتق، ولا يدفع إلى أصله، وإن علا، وفرعه، وإن سفل كذا في الكافي. *البحر الرائق: (2/ 261،ط:دار الكتاب الاسلامي):* والحيلة في الجواز في هذه الأربعة أن ‌يتصدق ‌بمقدار ‌زكاته ‌على ‌فقير ثم يأمره بعد ذلك بالصرف إلى هذه الوجوه فيكون لصاحب المال ثواب الزكاة وللفقير ثواب هذه القرب كذا في المحيط.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سید کو زکوۃ دینے کا حیلہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دوسرے کی طرف سے زکوة اداکرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
صرف تنخواہ پر گزربسر کرنے والے شخص کو زکوٰۃ دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوۃ کے پیسوں سے کنواں یا بورنگ کروانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ٹیوشن پڑھانے والے قاری صاحب کو تنخواہ کی مدمیں زکوۃ دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوٰۃ کے مستحق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اصول و فروع کو زکوٰۃ دینےکاشرعی حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیر رہائشی طلبہ والے مدرسے کو زکوٰۃ و صدقات دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کسی فاؤنڈیشن کو دیے گئے زکوۃ کے فنڈ سے طلبہ کی فیس ادا کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیر رہائشی طلبہ والے مدرسے میں زکوٰۃ دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوۃ کی رقم سے اسپتال بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوۃ کے پیسوں سے سرکاری اسکول کی تعمیر کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
گزشتہ سالوں کی زکوٰۃ کاحکم اور طریقہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوٰۃ فلسطین بھیجنا زیادہ افضل ہے یا اپنے شہر کے لوگوں کو دینا افضل ہے۔
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوۃ کی رقم سے معلمات کو تنخواہ دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیر مستحق کو زکوۃ دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوۃ کے مستحق کو تحفہ بول کر زکوۃ دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کاشتکاری کی زمین ہونے کی صورت میں زکوٰۃ لینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مالدار بیوی کے شوہر کو زکوٰۃ دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
صاحب نصاب شخص کا نفلی صدقہ کھانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیمار بھائی کو زکوۃ دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوٰۃ کے مال سے بھائی کے گھر میں بورنگ کروانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فدیہ کا مصرف
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مانگنے والے مسکین کو زکوۃ دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوة کی رقم کو مخصوص مصرف میں خرچ کرنے کا حکم