آیتِ سجدہ سننے پر سجدۂ تلاوت کا حکم

فتوی نمبر :
1302
/ /

آیتِ سجدہ سننے پر سجدۂ تلاوت کا حکم

قرآن خوانی کے موقع پر بعض لوگ اونچی آواز سے تلاوت کرتے ہیں، اور دورانِ تلاوت اگر آیتِ سجدہ آجائے تو قاری سجدۂ تلاوت کرتا ہے تو کیا ایسے موقع پر دیگر لوگ جو اونچی آواز میں پڑھی جانے والی آیتِ سجدہ کو سن رہے ہوں ان پر بھی سجدۂ تلاوت واجب ہوگا یا نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ جس طرح قاری اونچی آواز سے آیتِ سجدہ تلاوت کرے تو اس پر سجدۂ تلاوت واجب ہو جاتا ہے،اسی طرح وہاں موجود لوگ جو آیت سجدہ سنیں ان پر بھی سجدۂ تلاوت واجب ہوگا۔

حوالہ جات

*مختصر القدوري:(ص،37،ط: دار الكتب العلمية)*
والسجود واجب في هذه المواضع كلها ‌على ‌التالي ‌والسامع سواء قصد سماع القرآن أولم يقصد.

*الهندية:(1/ 132،ط:دارالفکر)*
والسجدة واجبة في هذه المواضع ‌على ‌التالي ‌والسامع سواء قصد سماع القرآن أو لم يقصد، كذا في الهداية۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
0000-00-00
77
فتوی نمبر 1302کی تصدیق کریں
-- متعلقه فتاوی --
...
-- متعلقه موضوعات --
  • 155