معاملات / مالی معاوضات /

مکان کرایہ پر دیتے وقت ایڈوانس کرایہ اور سیکورٹی کا حکم

فتوی نمبر : 1503 0000-00-00 91 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ حضرت ! ایک مسئلہ عرض کرنا ہے کہ جو گھر کرائے وغیرہ پر لیا جاتا ہے تو اس کا شروع میں ایک کرایہ ایڈوانس اور ساتھ میں کچھ اور رقم ایڈوانس ہی کی صورت میں رکھی جاتی ہے تو کیا جب گھر چھوڑا جائے تو مالک مکان اس بات کا پابند ہے کہ وہ ایڈوانس کرایہ اور جو ساتھ میں بطور سیفٹی کے جو رقم رکھوائی ہے وہ دونوں واپس کرے گا یا صرف سیفٹی کیلئے جو رقم رکھوائی تھی وہ ہی دے گا اور ایڈوانس کرایہ خود رکھے گا ؟ رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللّٰہ خیر

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مکان کرایہ پر دیتے وقت جو رقم بطور سیکورٹی جمع کروائی جاتی ہے، اس کی حیثیت قرض کی ہے اور اس سے مقصود یہ ہوتا ہے کہ کرایہ دار کی طرف سے، اگر مکان میں کچھ نقصان یا توڑ پھوڑ ہو جائے تو اس کی وصولی کی جا سکے، بصورت دیگر وہ رقم کرایہ دار کو بعینہ واپس کرنا لازم ہے اور ایڈوانس کرایہ آئندہ ماہ مکان استعمال کرنے کی اجرت ہوتی ہے۔ لہٰذا پوچھی گئی صورت میں اگر مکان میں کوئی نقصان نہ ہوا ہو تو بطور سیکورٹی جمع کروائی گئی پوری رقم واپس کرنا لازم ہے، البتہ ایڈوانس کرایہ کا حکم یہ ہے کہ کرایہ دار نے اگر ایک ماہ یا کچھ عرصہ مکان استعمال کیا تو اس کے بقدر ایڈوانس کرایہ سے رقم وصول کر لی جائے اور باقی رقم واپس کر دی جائے ۔

*درر الحكام في شرح مجلة الأحكام:(5/410 ،ط:* إعارة المثليات قرض : وتستعمل إعارة الدراهم والدنانير والجوز والبيض وسائر المثليات واستعارتها عند الإطلاق بمعنى القرض .ووجه الارتباط بين القرض والعارية هو أن كلا من العقدين عقد تبرع فلكل من العاقدين فيهما حق الرجوع عنه" *الشامیة:(157/5،ط: دارالفکر)* "(ولزم تأجيل كل دين) إن قبل المديون (إلا) في سبع… والسابع (القرض) فلا يلزم تأجيله… (قوله: فلا يلزم تأجيله) أي أنه يصح تأجيله مع كونه غير لازم فللمقرض الرجوع عنه، لكن قال في الهداية: فإن تأجيله لا يصح؛ لأنه إعارة وصلة في الابتداء حتى يصح بلفظة الإعارة ولا يملكه من لا يملك التبرع كالوصي والصبي، ومعاوضة في الانتهاء فعلى اعتبار الابتداء لا يلزم التأجيل فيه كما في الإعارة إذ لا جبر في التبرع، وعلى اعتبار الانتهاء لا يصح؛ لأنه يصير بيع الدراهم بالدراهم نسيئة وهو ربا اهـ. ومقتضاه أن قوله لا يصح على حقيقته؛ لأنه إذا وجد فيه مقتضى عدم اللزوم ومقتضى عدم الصحة، وكان الأول لا ينافي الثاني؛ لأن ما لا يصح لا يلزم وجب اعتبار عدم الصحة، ولهذا علل في الفتح لعدم الصحة أيضا بقوله: ولأنه لو لزم كان التبرع ملزما على المتبرع، ثم للمثل المردود حكم العين كأنه رد العين وإلا كان تمليك دراهم بدراهم بلا قبض في المجلس والتأجيل في الأعيان لا يصح اهـ ملخصا، ويؤيده ما في النهر عن القنية التأجيل في القرض باطل.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قضا نماز پڑھنے کا وقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایک ہزار کا نقلی نوٹ پانچ سو میں خریدنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیمار کو استنجا کرانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مرد کے لیے پاؤں کے تلووں پر مہندی لگانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
امام کے ساتھ پانچویں رکعت میں شامل ہونے والی کی نماز
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مضاربت میں متعین نفع کی شرط
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نجومی سے چور کے متعلق معلوم کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بِلّیوں کی نس بندی (Neutering/Vasectomy) کروانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میاں بیوی کی جماعت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آسمان کے گرجنے کی حقیقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سری نماز میں جھرا قرأت کرنے سے سجدہ سہو کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیع فضولی کا حکم