عبادات / حج و عمرہ / احکام عمرہ

عورت کا بغیر محرم کے عمرہ کرنے کا حکم

فتوی نمبر : 1533 0000-00-00 114 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ورحمة اللّٰہ وبرکاتہ کیا عمر رسیدہ خاتون عمر (تقریباً 50-55سال) بنامحرم کے یا نامحرم رشتہ داروں کے ساتھ یا بنارشتہ دارکے کسی عمرہ گروپ کے ساتھ عمرہ پر جاسکتی ہے ؟ شرعیت مطہرہ کی طرف سے اجازت ہوگی یا نہیں ؟ اگر خاتون عمرہ پر گئیں تو کیا حکم ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ عورت کے لیے بغیر محرم کے شرعی سفر کے بقدر یا اس سے زیادہ سفر کرنا جائز نہیں، خواہ وہ سفر عبادت کے لیے ہو یا کسی اور مقصد کے لیے، چاہے عورت جوان ہو یا بوڑھی، حدیث شریف میں اس کی سخت ممانعت آئی ہے، حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ انہوں نے آپ ﷺ سے سنا کہ آپ فرمارہے تھے: کوئی عورت کسی مرد سے تنہائی میں نہ ملے اور نہ کوئی عورت بغیر محرم کے سفر کرے تو حاضرین میں سے ایک آدمی کھڑا ہوا اور اس نے کہا : اے اللہ کے رسول! میں نے فلاں جہاد کے سفر میں جانے کے لیے اپنا نام لکھوایا ہے، جب کہ میری بیوی حج کرنے جارہی ہے تو آپ ﷺ نے فرمایا : جاؤ اپنی بیوی کے ساتھ حج کرو۔(صحیح بخاری،حدیث نمبر: 3006) حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا : اللہ تعالی اور آخرت کے دن پر ایمان رکھنے والی عورت کے لیے یہ بات جائز نہیں ہے کہ وہ تین راتوں کی مسافت کے بقدر سفر کرے، مگر یہ کہ اس کے ساتھ اس کا محرم ہو۔(صحیح مسلم،حدیث نمبر: 414 - (1338) پوچھی گئی صورت میں مذکورہ عورت کا بغیر محرم کے عمرہ پر جانا جائز نہیں، اگر اس کے باوجود بغیر محرم کے عمرے پر چلی گئیں توعمرہ ادا ہو جائے گا، لیکن بغیر محرم سفر کرنے کا گناہ ہوگا۔

*صحيح البخاري:(4/ 59،رقم الحدیث:3006،ط:دارطوق النجاۃ)* حدثنا قتيبة بن سعيد: حدثنا سفيان عن عمرو عن أبي معبد عن ابن عباس رضي الله عنهما: أنه سمع النبي صلى الله عليه وسلم يقول: «لا يخلون رجل بامرأة ‌ولا ‌تسافرن ‌امرأة ‌إلا ‌ومعها ‌محرم فقام رجل فقال: يا رسول الله اكتتبت في غزوة كذا وكذا وخرجت امرأتي حاجة قال: اذهب فحج مع امرأتك. *صحيح مسلم:(4/ 102،رقم الحدیث: 414 - (1338)،ط:دارطوق النجاۃ)* وحدثنا محمد بن رافع ، حدثنا ابن أبي فديك ، أخبرنا الضحاك ، عن نافع ، عن عبد الله بن عمر ، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: لا يحل لامرأة تؤمن بالله واليوم الآخر، ‌تسافر ‌مسيرة ‌ثلاث ‌ليال إلا ومعها ذو محرم . *الشامية:(464/2،ط: دارالفكر)* (قوله حرة) مستدرك لأن الكلام فيمن يجب عليه الحج وقد مر اشتراط الحرية فيه، لكن أشار به إلى أن ما استفيد من المقام من عدم جواز السفر للمرأة إلا بزوج أو محرم خاص بالحرة فيجوز للأمة والمكاتبة والمدبرة وأم الولد السفر بدونه كما في السراج، لكن في شرح اللباب والفتوى: على أنه يكره في زماننا (قوله ولو عجوزا) أي لإطلاق النصوص بحر.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تبلیغ میں سال لگانا افضل ہے یا عمرہ کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مقروض کا قرض ادا کیے بغیر عمرہ پر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت کا بغیر محرم کے عمرہ کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بغیر وضو کے عمرہ کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عمرہ میں حلق یا قصر کروانے سے پہلے احرام کھولنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عمرہ میں سعی کےدوران بیمار ہوکربغیرحلق کیے گھرپہنچنے کی صورت میں دم کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عمرہ کرنے کے بعد حلق یا قصرنہ کرنے کی وجہ دم کا واجب ہونا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاجی اور معتمر کا واپسی میں اپنے ساتھ زم زم کاپانی لےجانےکا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عمرہ میں قصر اور حلق سے پہلے احرام کھولنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نفلی عمرہ اور صدقہ میں سے کون سا عمل زیادہ افضل ہے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عمرے کے بعد اطراف کے کچھ بال کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عمرہ کرنے والے شخص کو حاجی کہنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت کا سسر کے ساتھ عمرہ پر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عمرہ کے ارکان ادا کرنے کے بعد عمرے کرنے والوں کا ایک دوسرے کے بال کاٹنے کا حکم