عقائد / /

بچوں کو مردوں کے صف میں کھڑا کرنے کی صورت میں اتصال کا حکم

فتوی نمبر : 1677 0000-00-00 56 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

مفتی صاحب! اگر چھوٹا بچہ مردوں کی صف کے درمیان کھڑا ہو جائے تو کیا اتصال نہیں رہتا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کی صورت میں صفوں کی ترتیب کا بنیادی اصول یہ ہے کہ مرد آگے ہوں اور بچوں کی صف اُن کے پیچھے ہو، اس لیے بچوں کو پیچھے ایک صف میں کھڑا کرنا چاہیے، البتہ اگر بچے کم ہوں یا پیچھے کھڑے کیے جانے کی صورت میں شرارت یا شور شرابے کا سبب بنتے ہوں تو اُنہیں مردوں کی صفوں میں کھڑا کرنا بہتر ہے، اس سے صفوں کے اتصال میں کوئی فرق نہیں پڑتا ۔

*بدائع الصنائع:(159/1،ط:دار الكتب العلمية)* ولو اجتمع الرجال والنساء والصبيان والخناثى والصبيات المراهقات فأرادوا أن يصطفوا للجماعة - يقوم الرجال صفا مما يلي الإمام، ثم الصبيان بعدهم، ثم الخناثى، ثم الإناث، ثم الصبيات المراهقات. *الشامية:(571/1،ط: دارالفكر)* (قوله فلو واحدا دخل الصف) ذكره في البحر بحثا، قال: وكذا لو كان المقتدي رجلا وصبيا يصفهما خلفه لحديث أنس «فصففت أنا واليتيم وراءه والعجوز من ورائنا» وهذا بخلاف المرأة الواحدة فإنها تتأخر مطلقا كالمتعددات للحديث المذكور. *احسن الفتاویٰ301/10،ط:ایچ ایم سعید* "بچوں کو پیچھے کھڑا کرنا مستحب ہے، اگر ان سے کسی شرارت اور اپنی نمازیں خراب کرنے اور دوسروں کی نمازوں میں خلل ڈالنے کا اندیشہ نہ ہو تو اسی پر عمل کرنا چاہیے، مگر اس زمانہ میں مشاہدہ ہے کہ جب بچے اکھٹے کھڑے ہوتے ہیں تو وہ ضرور شرارت کرتے ہیں، باتیں کرتے ہیں، ہنستے ہیں، جس سے ان کی اپنی نماز تو خراب ہوتی ہی ہے، بالغین کی نمازوں میں بھی شدید خلل ہوتا ہے، اسی بناء پر بعض متاخرین فقہاء رحمھم اللہ تعالیٰ نے تصریح فرمائی ہے کہ بچوں کو بالغین کی صف میں کھڑا کرنا ہی متعین ہے، چناں چہ علامہ رافعی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:"قال الرحمتي: ربما يتعين في زماننا إدخال الصبيان في صفوف الرجال؛ لأن المعهود منهم إذا اجتمع صبيان فأكثر تبطل صلاۃ بعضهم ببعض وربما تعدی ضررهم إلي إفساد صلاة الرجال. انتهي. سندي. خلاصہ یہ ہے کہ بچوں کو پیچھے کھڑا کرنا مستحب لعینہ ہے اور عوارضِ مذکورہ کی بنا پر بالغین کی صفوں میں متفرق کھڑا کرنا مستحب لغیرہ ہے، جو خاص حالات وضرورتِ شدیدہ کے وقت درجۂ واجب تک بھی پہنچ سکتا ہے، جیسا کہ علامہ رافعی کی مذکورہ عبارت سے معلوم ہوتا ہے"۔
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مصنف کی اجازت کے بغیر اس کی کتاب شائع کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جمعہ کی نماز کے ساتھ ظہر کےفرض پڑھنے کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوہ کے لیے عدت کے دوران پردہ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ڈیجیٹل تصاویر کا استعمال
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حالت سفر کے قضاء روزوں کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نابالغ بچوں کا مردوں کی صف میں کھڑا ہونا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حرام مال سے خریدے گئے کپڑوں میں نماز پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ادارے میں حاضر ہونے کے باوجود Thumb machine میں حاضری نہ لگانے کی صورت میں تنخواہ کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے شمائل
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جمع قرآن کریم کی تفصیل
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت قیام اورسجدے پر قادر نہ ہو
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ڈراپ شپنگ کا حکم اور متبادل