کمیشن کے لیے کسی چیز کی قیمت زیادہ ظاہر کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
1742
معاملات / مالی معاوضات /

کمیشن کے لیے کسی چیز کی قیمت زیادہ ظاہر کرنے کا حکم

:"ایک شخص اپنی زمین ایک لاکھ پینسٹھ ہزار روپے میں بیچ رہا ہے، مگر بیچ میں کمیشن والا کہتا ہے کہ آپ اسے ایک لاکھ ستر ہزار میں ظاہر کریں، تاکہ مجھے پانچ ہزار کمیشن مل جائے، اب سوال یہ ہے کہ کیا یہ اضافی پانچ ہزار لینا یا اس طرح زیادہ قیمت ظاہر کرنا شرعاً جائز ہے یا یہ دھوکے اور حرام کمائی کے زمرے میں آتا ہے؟"

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ کمیشن لینا فی نفسہ جائز ہے ، لیکن کمیشن کے لیے کسی چیز کی اپنی اصلی قیمت سے زیادہ قیمت ظاہر کرنا جائز نہیں، لہذا پوچھی گئی صورت میں صرف کمیشن کے لیے 170،000(ایک لاکھ ستر ہزار) ظاہر کرنا جائز نہیں، البتہ اگر اس زمین کی قیمت ہی 170000 (ایک لاکھ ستر ہزار) مقرر کرلی جائے تو جائز ہے۔

حوالہ جات

*البحر الرائق: (7/ 169،ط؛دار الكتاب الإسلامي):*
وفسر المؤلف ما يتغابن الناس فيه بما يدخل تحت تقويم المقومين فعلم منه ‌أن ‌الغبن ‌الفاحش ما لا يدخل تحت تقويم المقومين وهذا هو الأصح..

*مجلة الأحكام العدلية: (231،ط:دارا ابن حزم)*
المادة (1197) ‌لا ‌يمنع ‌أحد ‌من ‌التصرف في ملكه ما لم يكن فيه ضرر فاحش للغير وفي هذه الحالة يفصل في الفصل الثاني.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
0000-00-00
35
فتوی نمبر 1742کی تصدیق کریں
-- متعلقه فتاوی --
...
-- متعلقه موضوعات --