کیا ماسک لگا کر نماز پڑھ سکتے ہیں؟
واضح رہے کہ عام حالات میں بغیر کسی عذر کے ناک اور منہ کپڑے یا ماسک وغیرہ سے ڈھانپ کر نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے، البتہ اگر کسی عذر کی وجہ سے ماسک پہنا جائے یا کسی کپڑے وغیرہ سے منہ ڈھانپ کر نماز پڑھی جائے تو بلاکراہت نماز درست ہوگی۔
*الشامیة:(1/ 652،ط:دارالفکر)*
يكره اشتمال الصماء والاعتجار والتلثم والتنخم وكل عمل قليل بلا عذر؛
(قوله والتلثم) وهو تغطية الأنف والفم في الصلاة.