معاملات / مالی معاوضات /

گائے کی دیکھ بھال کے بدلے اس کا بچہ لینا

فتوی نمبر : 357 0000-00-00 162 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام !زید نے اپنے غریب بھائی کو ایک گائے دی، یہ کہہ کر کہ "جب یہ گائے بچہ دے دے تو وہ بچہ تمہارا ہوگا، اور گائے مجھے واپس لوٹا دینا۔"اب دریافت طلب مسئلہ یہ ہے کہ کیا اس طرح کا معاملہ شریعتِ مطہرہ کی رُو سے جائز ہے یا نہیں؟اس طرح کے لین دین کا شرعی حکم کیا ہے؟ اور موجودہ رواجی "پنڈوسی" یا "شریک داری" میں کوئی جائز صورت موجود ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

کسی شخص کو جانور اس شرط پر دینا کہ وہ اس کی پرورش کرے، چارہ کھلائے اور دیکھ بھال کرے اور بدلے میں جو بچہ پیدا ہو، وہ پرورش کرنے والے کا ہو،یہ معاملہ جائز نہیں اور اگر ہو چکا ہو تو اسے فوراً فسخ(ختم) کرنا لازم ہے۔ اگر فسخ (ختم) سے پہلے جانور کا بچہ پیدا ہو گیا ہو تو وہ بچہ اصل مالک کا شمار ہوگا، پرورش کرنے والے کو اس کی اجرتِ مثل (یعنی اس کام کی بازار میں جو قیمت دی جاتی ہے۔)دی جائے گی اور اگر چارہ اپنے خرچ پر خریدا ہو یا اپنی ملکیت سے کھلایا ہو تو اس کی قیمت بھی ادا کی جائے گی۔ البتہ اس کی جائز صورت یہ ہے کہ جانور کا مالک پرورش کرنے والے شخص کو جانور کا آدھا حصہ فروخت کر دے، اس کے بعد دونوں شریک بن جائیں، پھر پرورش کی ذمہ داری ایک شریک لے اور جو خرچ آئے (چارہ وغیرہ)، وہ دونوں برابر، برابر برداشت کریں،اس صورت میں جانور سے حاصل ہونے والا نفع، مثلاً: بچہ، یا دودھ ،سب دونوں کے درمیان برابر تقسیم ہوں گے، بعد میں اگر شرکت ختم کرنا چاہیں تو کوئی ایک اپنا حصہ دوسرے کو بیچ دے، یا جانور بیچ کر رقم آپس میں تقسیم کرلیں۔

المحيط البرهاني:(43/6،ط: دارالکتب العلمیة)* ولو أن رجلًا دفع دابة إلى رجل ليؤاجرها؛ على أن ما آجرها من شيء، فهو بينهما نصفان، فهذه الشركة فاسدة، والأجر كله لرب الدابة، وللذي آجرها أجر مثل عمله. *ايضاً:* والحيلة أن يبيع نصف البقرة من ذلك الرجل، ونصف الدجاجة ونصف بذر العلق بثمن معلوم حتى تصير البقرة وأجناسها مشتركة بينهما، فيكون الحادث منهما على الشركة. *بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع: (6/ 62،ط: دار الكتب العلمية)* لو ‌شرط ‌الشريكان ‌في ‌ملك ‌ماشية ‌لأحدهما ‌فضلا ‌من ‌أولادها ‌وألبانها، ‌لم ‌تجز ‌بالإجماع. *الھندیة:(335/2،ط: دار الفكر )* وعلى هذا إذا دفع البقرة إلى إنسان بالعلف ليكون الحادث بينهما نصفين فما حدث فهو لصاحب البقرة ولذلك الرجل مثل العلف الذي علفها وأجر مثله فيما قام عليها .
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قضا نماز پڑھنے کا وقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایک ہزار کا نقلی نوٹ پانچ سو میں خریدنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیمار کو استنجا کرانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مرد کے لیے پاؤں کے تلووں پر مہندی لگانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
امام کے ساتھ پانچویں رکعت میں شامل ہونے والی کی نماز
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مضاربت میں متعین نفع کی شرط
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نجومی سے چور کے متعلق معلوم کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بِلّیوں کی نس بندی (Neutering/Vasectomy) کروانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میاں بیوی کی جماعت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آسمان کے گرجنے کی حقیقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سری نماز میں جھرا قرأت کرنے سے سجدہ سہو کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیع فضولی کا حکم