پیشاب والی جگہ کو ہوا سے خشک کرنے سے پاکی کا حکم

فتوی نمبر :
1872
طہارت و نجاست / طہارت /

پیشاب والی جگہ کو ہوا سے خشک کرنے سے پاکی کا حکم

میرا سوال یہ ہے کہ کوئی شخص پیشاب کرنے کے بعد پیشاب کی جگہ کو ہَوا سے خشک ہونے دے تو کیا ایسی صورت میں پاکیزگی حاصل ہو جائے گی؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ پیشاب کی جگہ کو صرف ہَوا سے خشک کرنا کافی نہیں، بلکہ اس مقام کو پانی وغیرہ سے دھونا یا کسی ایسی پاک چیز کے ساتھ (جو رطوبت کو جذب کر کے نجاست والے مقام کوصاف کر دے) پونچھ کر اچھی طرح صاف کرنا ضروری ہے۔

حوالہ جات

*بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع:(1/ 84،ط: دار الكتب العلمية)*
(وأما) سائر النجاسات إذا أصابت الثوب أو البدن ونحوهما فإنها ‌لا ‌تزول ‌إلا ‌بالغسل، ‌سواء ‌كانت رطبة أو يابسة، وسواء كانت سائلة أو لها جرم.

*البحر الرائق:(1/ 236،ط: دار الكتاب الإسلامي)*
وأما سائر النجاسات إذا أصابت الثوب أو البدن ونحوهما فإنها ‌لا ‌تزول ‌إلا ‌بالغسل ‌سواء ‌كانت رطبة أو يابسة وسواء كانت سائلة أو لها جرم.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
0000-00-00
25
فتوی نمبر 1872کی تصدیق کریں
-- متعلقه فتاوی --
...
-- متعلقه موضوعات --