معاملات / مالی معاوضات /

مبیع کا وزن کم شمار کرنے پر عاقدین راضی ہوں تو بیع کا حکم

فتوی نمبر : 1894 0000-00-00 119 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے ہاں کھجور کے بازار میں یہ طریقہ رائج ہے کہ وزن میں راؤنڈ فیگر کیا جاتا ہے مطلب یہ ہے کہ اگر کھجور کی ایک پیٹی کا وزن 40 کلو اور 600 گرام ہو تو وہ 600 گرام شمار نہیں کیے جاتے اسی طرح اگر ایک پیٹی کا وزن 40 کلو اور نو سو گرام ہو تو بھی یہ 900 گرام شمار نہیں کیے جاتے جب تک ہزار گرام مکمل نہ ہو اس کا اعتبار نہیں کیا جاتا یہ بازار کا اصول بنا دیا گیا ہے اور اس پر سب عمل کرتے ہیں بیچنے والے اور خریدار کو پہلے سے پتہ ہوتا ہے اس لیے کوئی نزاع بھی نہیں ہوتا شریعت کے مطابق رہنمائی فرمائیے کیا ایسا اصول بنانا جائز ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ بیع کی صحیح ہونے کے لیے با ئع اور مشتری کے درمیان کسی خاص مقدار پر راضی ہونا ضروری ہے ،لہذا پوچھی گئی صورت میں جب وہ دونوں اس طرح کے وزن کرنے پر راضی ہیں اور اس پر کسی قسم کا جھگڑا اور نزاع بھی نہیں تو یہ بیع شرعا درست ہے۔

أحكام القرآن للجصاص : (2/ 220، ط: دار الكتب العلمية ) قوله تعالى: {لا تأكلوا أموالكم بينكم بالباطل إلا أن تكون تجارة عن تراض منكم} يقتضي جواز الأكل بوقوع البيع عن تراض قبل الافتراق، إن كانت التجارة إنما هي الإيجاب والقبول في عقد البيع، وليس التفرق والاجتماع من التجارة في شيء ولا يسمى ذلك تجارة في شرع ولا لغة، فإذا كان الله قد أباح أكل ما اشترى بعد وقوع التجارة عن تراض فمانع ذلك بإيجاب الخيار خارج عن ظاهر الآية مخصص لها بغير دلالة ويدل على ذلك أيضا قوله تعالى: {يا أيها الذين آمنوا أوفوا بالعقود} [المائدة1] ، فألزم كل عاقد الوفاء بما عقد على نفسه وذلك عقد قد عقده كل واحد منهما على نفسه فيلزمه الوفاء به; وفي إثبات الخيار نفي للزوم الوفاء به. الدرالمختارمع رد المحتار: (4/ 506، ط: دارالفكر) «(فالإيجاب) هو: (‌ما ‌يذكر ‌أولا من كلام) أحد (المتعاقدين) والقبول ما يذكر ثانيا من الآخر سواء كإن بعت أو اشتريت الدال على التراضي) قيد به اقتداء بالآية وبيانا للبيع الشرعي .... (قوله: وبيانا للبيع الشرعي) استظهر في الفتح أن التراضي لا بد منه في البيع اللغوي أيضا، فإنه لا يفهم من باع زيد عبده لغة إلا أنه استبدله بالتراضي. اهـ. فتح القدير للكمال بن الهمام: (6/ 247، ط: دارالفكر) وأما ‌مفهومه ‌لغة وشرعا فقال فخر الإسلام: البيع لغة: مبادلة المال بالمال، وكذا في الشرع، لكن زيد فيه قيد التراضي اهـ. والذي يظهر أن التراضي لا بد منه لغة أيضا، فإنه لا يفهم من باعه وباع زيد عبده إلا أنه استبدل به بالتراضي. البحر الرائق : (5/ 277، ط: دارالكتاب الاسلامي ) وفي الشريعة ما ذكره المصنف - رحمه الله تعالى - بقوله (هو مبادلة المال بالمال بالتراضي) .... و قد عرفه فخر الإسلام بأنه ‌في ‌اللغة ‌والشريعة المبادلة وزيد فيها التراضي ورده في فتح القدير بأنه إذا فقد الرضا لا يسمى في اللغة بيعا بل غصبا، ولو أعطاه شيئا آخر مكانه .
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*عاشوراء(دس محرم)کے روزہ کا حکم*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میاں بیوی کی جماعت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اعضاء کی پیوند کاری
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سری نماز میں جھرا قرأت کرنے سے سجدہ سہو کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تنخواہ سے کٹوتی کرنے کی صورت میں کمپنی کی طرف سے اضافی رقم لینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فرض نماز کی پہلی دونوں رکعتوں میں ایک سورت پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورتوں کا عید کے موقع پر مہندی لگانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دو جگہ گھر ہونے کی صورت میں قصر کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قسطوں کا کاروبار کرنے اور ویزہ خرید کر قسطوں پر بیچنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ٹشو پیپر سے استنجا کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
گھر کی نچلی منزل میں قرآن رکھے ہوں تو اوپر والی منزل پر پیشاب کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جوتا پہن کر نماز پڑھنے کا حکم