کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کوئی مرد اپنی بیوی کے ساتھ رمضان میں ہمبستری کر لے اور دونوں فارغ(انزال نہ ہوجائے) نہ ہو ،تو اس کا کیا کفارہ ہے ؟
واضح رہے کہ رمضان میں روزے کی حالت میں جان بوجھ کر ہم بستری کر دینے سے اگرچہ انزال نہ ہوا ہو ،میاں اور بیوی دونوں کا روزہ ٹوٹ جائے گا اور دونوں کے پر قضا اور کفارہ لازم ہوں گے ۔
الهندية: (1/ 205، ط: دارالفكر)
من جامع عمدا في أحد السبيلين فعليه القضاء والكفارة، ولا يشترط الإنزال في المحلين كذا في الهداية. وعلى المرأة مثل ما على الرجل إن كانت مطاوعة، وإن كانت مكرهة فعليها القضاء دون الكفارة، وكذا إذا كانت مكرهة في الابتداء ثم طاوعته بعد ذلك كذا في فتاوى قاضي خان.