سحر و افطار

سحری کا افضل وقت اور سحری کے لیے سونے کا حکم

فتوی نمبر :
1983
عبادات / روزہ و رمضان / سحر و افطار

سحری کا افضل وقت اور سحری کے لیے سونے کا حکم

سوال: مفتی صاحب !
سحری کا افضل وقت کیا ہے اور کیا سحری کے لیے سونا ضروری ہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ سحری کے استحباب کے بارے میں فقہاء کرام فرماتے ہیں کہ رات کو چھ حصوں میں تقسیم کر کے آخری حصہ میں سحری کرنا مسنون (مستحب) ہے، البتہ افضل یہ ہے کہ صبح صادق کے قریب آخری وقت میں سحری کی جائے، نیز سحری کے لیے سونا ضروری نہیں ہےـ

حوالہ جات

*الشامية: (2/ 419،ط:دارالفكر)*
(‌قوله: ‌ويستحب ‌السحور)... جمع سحر... وهو اسم للمأكول في السحر وهو السدس الأخير من الليل..

*الهندية: (1/ 200،ط:دارالفكر)*
التسحر ‌مستحب، ووقته آخر الليل قال الفقيه أبو الليث، وهو السدس الأخير هكذا في السراج الوهاج ثم تأخير السحور مستحب كذا في النهاية ويكره تأخير السحور إلى وقت يقع فيه الشك هكذا في السراج الوهاج..

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
0000-00-00
31
فتوی نمبر 1983کی تصدیق کریں