عبادات / حج و عمرہ / احکام عمرہ

عمرہ میں سعی کےدوران بیمار ہوکربغیرحلق کیے گھرپہنچنے کی صورت میں دم کا حکم

فتوی نمبر : 208 0000-00-00 215 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے عمرہ کا احرام باندھا طواف کے بعد سعی کے دوران سخت بیمار ہو گیا ہسپتال داخل ہوا تین چکر یاد ہیں چوتھے میں شک ہے پھر احرام کھول دیا لیکن حلق نہیں کرایا پھر پاکستان آگیا کیا اس شخص پر دم واجب ہے کہ نہیں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ سعی کے سات چکر لگانا واجب ہے،بغیر عذر کے چھوڑنے سے دم لازم ہوتا ہے، ہاں اگر کسی عذر کی وجہ سے کچھ چکر رہ گئے تو کوئی چیز لازم نہیں ہو گی۔ اسی طرح احرام کی پابندیوں سے نکلنے کے لیے حلق یا قصر کرنا واجب ہے، بغیر حلق یا قصر کے صرف احرام کی چادریں کھولنے سے احرام کی پابندیاں ختم نہیں ہوتیں،لہذا پوچھی گئی صورت میں مذکور شخص اگر واقعی اتنا بیمار تھا کہ سعی کرنے پر قادر نہیں تھا تو سعی چھوڑنے کی وجہ سے اس پر دم لازم نہیں، البتہ بغیر حلق و قصر کے احرام کھول کر وطن واپس آنے اور حلق سے پہلے ممنوعاتِ احرام (مثلاًسلے ہوئے کپڑے پہننا، خوشبو لگانا وغیرہ) کا ارتکاب کرنے کی وجہ سے اس پر ایک دم لازم ہوگا۔ اگر اس شخص نے حلق یا قصر نہیں کیا تو ابھی تک حالت احرام میں ہے، جس سے نکلنے کی صورت یہ ہے کہ وہ فوراً حدودِ حرم میں جا کر چوتھائی سر کے برابر بال کاٹ لے، یہ بال بھی حدودِ حرم میں ہی کاٹنا ضروری ہے، حدودِ حرم سے باہر کاٹنا جائز نہیں،البتہ اگر اس كے اندر حرم شریف جانے کی استطاعت نہیں ہے تو اس صورت میں پاکستان میں بال کاٹ دے اور پھر مزید ایک دم ادا کرنا ہوگا۔ نیز یہ دم حدودِ حرم میں ادا کرنا لازم ہے، خواہ خود کرے یا کسی کو اپنا وکیل بنادے۔

بدائع الصنائع:(134/2،ط:دارالکتب العلمية) وإذا كان، واجبا فإن تركه لعذر فلا شيء عليه، وإن تركه لغير عذر لزمه دم. أيضاً:(140/2) "أن الحلق أو التقصير، واجب لما ذكرنا فلا يقع التحلل إلا بأحدهما و لم يوجد فكان إحرامه باقيا فإذا غسل رأسه بالخطمي فقد أزال التفث في حال قيام الإحرام فيلزمه الدم، والله أعلم". فتح القدير:(59/3،ط:دارالفكر) وإذا كان السعي واجبا، فإن تركه لعذر فلا شيء عليه، وإن تركه لغير عذر لزم دم؛ لأن هذا حكم ترك الواجب في هذا الباب. الشامية:(533/2،ط:دارالفکر) "واعلم أن المحرم إذا نوى رفض الإحرام فجعل يصنع ما يصنعه الحلال من لبس الثياب والتطيب والحلق والجماع وقتل الصيد فإنه لا يخرج بذلك من الإحرام، وعليه أن يعود كما كان محرما، ويجب دم واحد لجميع ما ارتكب ولو كل المحظورات، وإنما يتعدد الجزاء بتعدد الجنايات إذا لم ينو الرفض، ثم نية الرفض إنما تعتبر ممن زعم أنه خرج منه بهذا القصد لجهله مسألة عدم الخروج، وأما من علم أنه لا يخرج منه بهذا القصد فإنها لا تعتبر منه. غنية الناسك:(ص:175،ط: ادارة القرآن) ويختص حلق الحاج بالزمان والمكان عند أبى حنيفة، وحلق المعتمر بالمكان، فالزمان أيام النحر الثلاثة، والمكان الحرم، والتخصيص للتضمين، لا للتحلييل، فلو حلق أو قصر فى غير ما توقت له به لزمه الدم ولكن يحصل به التحلل فى أى مكان وزمان أتى به بعد دخول وقته وأول وقت صحة الحلق فى الحج طلوع فجر يوم النحر، ووقت ………….. ولا آخر له فى حق التحلل، وأول وقت الصحة فى العمرة بعد اكثر طوافها، وأول حله بعد السعى لها. وأول وقت حله فى المحصر بعد ذبح الهدى فى الحرم.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تبلیغ میں سال لگانا افضل ہے یا عمرہ کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مقروض کا قرض ادا کیے بغیر عمرہ پر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت کا بغیر محرم کے عمرہ کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بغیر وضو کے عمرہ کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عمرہ میں حلق یا قصر کروانے سے پہلے احرام کھولنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عمرہ میں سعی کےدوران بیمار ہوکربغیرحلق کیے گھرپہنچنے کی صورت میں دم کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عمرہ کرنے کے بعد حلق یا قصرنہ کرنے کی وجہ دم کا واجب ہونا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاجی اور معتمر کا واپسی میں اپنے ساتھ زم زم کاپانی لےجانےکا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عمرہ میں قصر اور حلق سے پہلے احرام کھولنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نفلی عمرہ اور صدقہ میں سے کون سا عمل زیادہ افضل ہے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عمرے کے بعد اطراف کے کچھ بال کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عمرہ کرنے والے شخص کو حاجی کہنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت کا سسر کے ساتھ عمرہ پر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عمرہ کے ارکان ادا کرنے کے بعد عمرے کرنے والوں کا ایک دوسرے کے بال کاٹنے کا حکم