حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مباحات

افیون اور بھنگ کی کاشت کا حکم

فتوی نمبر : 2165 0000-00-00 71 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

بھنگ اور افیون کی کاشت کا کیا حکم ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر بھنگ اور افیون جائز کاموں میں استعمال ہو مثلاً(دوائی)وغیرہ میں تو اس کی کاشت جائز ہےاور اگر نشہ یا نشہ آور چیزوں میں استعمال ہو تو مکروہ ہے،لیکن اگر حکومت کی طرف سے اس پر پابندی ہو اس صورت میں اس کی کاشت نہیں کرنی چاہیے۔

کما فی رد المختار: ویحرم اکل بنج و حشیشۃ و افیون،لکن دون حرمۃ الخمر ولو سکر باکلھا،لا یحد،بل یعذر۔ ابن عابدین،محمد امین:ج4،ص42،م سعید کما فی الفتاوی عالمگیریہ: ومن اشتری جاریۃ بیعاً فاسداً و تقابضاً و باعھا وربح فیھا،یتصدق بالربح،وابن اشتری البائع بالثمن شیئاً وربح فیہ طاب لہ الربح: الشیخ نظام وجماعتہ:ج3،ص211،م رشیدیہ فتاوی محمودیہ میں ہے: افیون کی تجارت مکروہ ہے،افیون کی آمدنی سے جو زمین خرید کر اس میں کاشت کی جاتی ہے اس کی آمدنی کو حرام نہیں کہا جائے گا۔ محمود حسن گنگوہی: ج16،ص123،م فاروقیہ
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ڈکیت کو قتل کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
Semen Analysis کے لیے منی حاصل کرنے کا طریقہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سیلاب میں بہہ کر آنے والے اشیاء کے استعمال کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
لاؤڈسپیکر کاحد سےزیادہ استعمال کرنےکاشرعی حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
افیون اور بھنگ کی کاشت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسجد میں ڈیجٹیل گھڑی کے استعمال کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سانپ کا تیل استعمال کرنے کا حکم