عبادات / نماز / نماز کا کفارہ

نذر كا پورا کرنا

فتوی نمبر : 217 0000-00-00 183 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

کیافرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں نے نذر مانی تھی کہ اگر میرا فلاں کام ہوگیا تو میں چالیس دن اللہ تعالیٰ کے راستے میں لگاؤں گا۔ حالات کے پیش نظرمیرے چالیس دن کے لیے جانا کافی مشکل ہے۔ اب میں چاہتاہوں کہ ان چالیس دنوں میں میرا جو خرچہ ہوگااسے کسی مدرسے میں دے دوں تو کیا اس طرح میری مانی ہوئی نذر پوری ہوجائے گی یااس کی اور کوئی جائز صورت ہو تو ارشاد فرمائیں ۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

نذر کے صحیح ہونے کے لیے لازم ہے جس چیز کی نذرمانی جائے اس کے جنس میں سے کوئی فرض یا واجب ہو، مثلاً نماز روزہ حج وغیرہ ،لہذاپوچھی گئی صورت میں چالیس دن اللہ کے راستے میں لگانا(تبلیغی جماعت میں وقت لگانا) شرعاً فرض یا واجب نہیں ، لہذا نذربھی شرعاً منعقد نہیں ہوئی ،اس لیے چالیس دن لگانا لازم نہیں۔

الهندية:(2/ 66، ط:دارالفكر) قال: إن فعلت كذا فلله علي أن ‌أضيف ‌جماعة قرابتي فحنث لا يلزمه شيء.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نذر كا پورا کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت کی طرف سے قضا شدہ نمازوں کا فدیہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کل مال کی وصیت اور قضا نمازوں کی تعداد معلوم نہ ہونے کی صورت میں فدیہ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غلطی سے بیٹے کو قتل کرنے کی صورت میں کفارہ اور دیت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بغیر نیت کے نذر کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غلطی سے قرآن کریم گرجانے کی صورت میں کفارے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بچہ کے ماں یا باپ کے نیچے دب کر مرنے کا شک ہو تو کفارے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نمازوں کا فدیہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نمازوں کے فدیہ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
خد ا کی قسم میں ان پیسوں کو ہاتھ نہیں لگاؤں گا کہنے کا حکم