عقائد / /

جنت میں عورت کا مقام چار شادیاں ہونے کی صورت میں چاروں کا جنت میں شوہر کے ساتھ ہونا

فتوی نمبر : 2178 0000-00-00 88 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

مفتی صاحب ! جنت میں یہی دنیا کی بیوی نکاح میں ہوگی اگرچہ طلاق دیا ہو،یا اگرچہ شوہر نےقتل کردیا ہو،اگر چہ ایک بیوی سے زیادہ ہو وہ بھی نکاح میں ہوگی؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جو عورتیں دنیا میں شادی شدہ ہوں گی، وہ آخرت میں بھی اپنے انہی شوہروں کے ساتھ ہوں گی، بشرطیکہ شوہر بھی جنت کے مستحق ہوں، غیر شادی شدہ عورتیں، یا جن عورتوں کا شوہر جنت میں نہ جا سکا ہو، انہیں اختیار دیا جائے گا کہ وہ جنت کے جس مرد کو پسند کریں، اس سے ان کی شادی کر دی جائے گی،اور اگر کوئی عورت کسی انسان کے ساتھ نکاح پر آمادہ نہ ہو، تو اللہ تعالیٰ اپنی قدرتِ کاملہ سے اس کے لیے خصوصی زوج پیدا فرمائیں گے اور اس کے ساتھ ان کی شادی فرما دی جائے گی۔ اگر شوہر بیوی کا قاتل ہو تو اس کے متعلق روایات میں کوئی صراحت نہیں کہ یہ بیوی اس کے ساتھ ہوگی یانہیں،اس لیے مناسب یہی ہے کہ اس میں توقف کیا جائے اور اسے اللہ تعالیٰ کی مشیت پر ہی چھوڑ دیا جائے ۔ اگر کسی شخص کی وفات کے بعد اس کی بیواؤں میں سے کسی نے دوسری جگہ نکاح نہ کیا ہو، یا وہ بیویاں جن کا انتقال شوہر کی زندگی ہی میں ہو گیا ہو، تو جنت میں وہ سب اپنے اسی شوہر کے ساتھ ہوں گی، بشرطیکہ سب جنت کے مستحق ہوں۔

*تفسير ابن كثير:(292/8،ط:دار طيبة للنشر والتوزيع)* وقوله تعالى: (ويطوف عليهم ولدان مخلدون إذا رأيتهم حسبتهم لؤلؤا منثورا) أي: يطوف على أهل الجنة للخدمة ولدان من ولدان الجنة (مخلدون) أي: على حالة واحدة مخلدون عليها، لا يتغيرون عنها. *سنن الترمذي:(299/4،ط:دار الغرب الإسلامي)* حدثنا سفيان بن وكيع، قال: حدثنا أبي ، عن فضيل بن مرزوق ، عن عطية ، عن أبي سعيد، عن النبي ﷺ قال: «إن أول زمرة يدخلون الجنة يوم القيامة ضوء وجوههم على مثل ضوء القمر» ليلة البدر، والزمرة الثانية على مثل أحسن كوكب دري في السماء، لكل رجل منهم زوجتان، على كل زوجة سبعون حلة يرى مخ ساقها من ورائها. *مرقاة المفاتيح:(3589/9،ط:دار الفكر)* وهذا لا ينافي أن يحصل لكل منهم كثير من الحور العين الغير البالغة إلى هذه الغاية، كذا قيل، والأظهر أن لكل زوجتان من نساء الدنيا، وإن أدنى أهل الجنة من له اثنتان وسبعون زوجة في الجملة، يعني: اثنتين من نساء الدنيا وسبعين من الحور العين، والله سبحانه وتعالى أعلم. (رواه الترمذي) . وكذا أحمد في مسنده. *فتاویٰ محمودیہ:687/1،ط:دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی* 'عورتوں کوان کے خاوندملیں گے،جوان کے لیے انتہائی راحت کاذریعہ ہوں گے،کسی اورطرف ان کی نظرنہیں جائے گی بلکہ خیال بھی نہیں آئے گا۔
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت پرقرآنی آیات والی چادرڈالنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسبو ق سجدہ سہو میں امام کی اقتداء کرے گا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مشترکہ کاروبار میں نفع کی تقسیم کا طریقہ کار
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مور پالنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نمازوں کی رکعات کی ترتیب
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فرض نماز کی آخری ایک یا دونوں رکعتوں میں فاتحہ کے ساتھ کوئی اور سورت ملانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قسطوں پر گاڑی خرید کر اسی شخص کو نقد کم قیمت پر فروخت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شک سے وضو کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عنوان : سنت مؤکدہ نماز
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
خطبہ کا موبائل فون سے پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کھال کو دباغت سے پہلے بیچنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فجر کی نماز کے بعد سونے کا حکم