طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / خواتین کے مخصوص مسائل

مسلسل پورا مہینہ خون آنے کی صورت میں حیض کے ایام

فتوی نمبر : 2362 0000-00-00 60 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب! ایک مسئلہ پوچھنا تھا کہ ایک عورت کو مسلسل خون آتا ہے، یعنی پورا مہینہ اس کو خون آتا ہے تو اس صورت میں اس کے حیض کے کون سے دن شمار ہوں گے اور طہر کے کون سے دن شمار ہوں گے ؟ اگر دو حیضوں کے درمیان 15 دن کا طہر لازمی ہے تو کیا ہر 15 دن کے بعد آنے والا خون حیض شمار ہوگا، اگرچہ پورا مہینہ خون آتا ہو؟ *تنقیح:* السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ سوال میں وضاحت نہیں کہ مذکورہ خاتون کی یہ حالت ابتداء سے چل رہی ہے یا بعد میں اس طرح ہوئی ہے؟ *جواب تنقیح* یہ بعد کی حالت ہے، پہلے چھ دن عادت مقرر تھی ۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر کسی عورت کو پورا ایک مہینہ مسلسل خون آتا رہے تو اگر یہ اس عورت کا پہلا خون ہے تو دس دن اس کے حیض کے شمار کیے جائیں گے، بقیہ دن استحاضہ کے اور اگر پہلے سے اس کی عادت مقرر ہے تو اس کی سابقہ مقررہ عادت کا اعتبار کیا جائے گا، یعنی جتنے دن اس کی ماہواری پہلے سے معلوم ہیں، صرف اتنے ہی دن حیض شمار ہوں گے اور باقی دنوں کا خون استحاضہ کہلائے گا۔ حیض کے ایام میں نماز معاف ہوگی اور روزہ نہیں رکھا جائے گا، جبکہ عادت سے زائد دنوں میں وہ پاک شمار ہوگی، اس لیے نماز ادا کرنا لازم ہوگا اور اگر رمضان ہو تو روزہ بھی رکھنا ضروری ہوگا۔ پوچھی گئی صورت میں چونکہ عورت کے حیض کے ایام پہلے سے مقرر ہیں، اس لیے گزشتہ ترتیب کے مطابق چھ دن حیض شمار کیے جائیں گے اور بقیہ دن استحاضہ کے۔

*العناية شرح الهداية:(176/1،ط:دار الفكر)* وقوله: (ولو زاد الدم على عشرة أيام) تعرض منه لما هو المتفق عليه، فإن الدم إذا زاد على عشرة أيام ولها عادة معروفة دون العشرة (ردت إلى أيام عادتها) باتفاق أصحابنا. وأما إذا زاد على عادتها المعروفة دون العشرة فقد اختلف فيه المشايخ فذهب أئمة بلخي إلى أنها تؤمر بالاغتسال والصلاة؛ لأن حال الزيادة متردد بين الحيض والاستحاضة؛ لأنه إن انقطع الدم قبل العشرة كان حيضا، وإن جاوز العشرة كان استحاضة فلا تترك الصلاة مع التردد. *كنز الدقائق:(150/1،ط:دار السراج)* ولو زاد الدّم على أكثر الحيض والنّفاس فما زاد على عادتها استحاضةٌ ولو مبتدأةً فحيضها عشرةٌ ونفاسها أربعون،وتتوضّأ المستحاضة ومن به سلس البول أو استطلاق بطنٍ أو انفلات ريحٍ أو رعافٌ دائمٍ أو جرحٌ لا يرقأ لوقت كلّ فرضٍ ويصلّون به فرضًا ونفلًا ويبطل بخروجه فقط.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حیض کی حالت میں خواتین کا دعائیں پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت کو غسل دینے کا طریقہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چالیس دن یا زائد میں نفاس کا خون بند ہونا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سات دن خون بند ہونے کے بعد دوبارہ خون آنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حائضہ کا کسی عورت کی میت کو غسل دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دوران حمل آنے والے خون کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسلسل پورا مہینہ خون آنے کی صورت میں حیض کے ایام
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طالبہ کے لیے حیض کے ایام میں تلاوت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حالت جنابت میں بچے کو دودھ پلانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دیت دینے کے بعد قتل کے گناہ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حیض کا خون ایک دفعہ دکھائی دینے کے بعد کچھ دیر بند ہونے کی صورت میں نماز کا حکم*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دورانِ حمل آنے والے خون کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت کا حیض کی حالت میں تبلیغ کے لیے جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حیض ونفاس کے دوران پرفیوم لگانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حیض کی ابتداء کب سے ہوئی؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حالت حیض میں کلر یا مہندی لگانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورتوں کے لیے ایامِ مخصوصہ میں حروفِ مقطعات پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حائضہ عورت کا سورۃ فاتحہ پڑھ کر پانی دم پر دم کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کمبوڈ ،وغیرہ پر لگے پیشاب کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بچے کی ولادت کے بعد جماع کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حیض کی حالت میں معلمہ کا قرآن پڑھانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دوران حیض غسل کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حیض کی تعریف
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حیض کی حالت میں تعزیت کے لیے جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آپریشن کے ذریعے ولادت کی صورت میں نفاس کا حکم