لڑکیوں کے لیے پردہ کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
2450
معاشرت زندگی / حجاب و شرعی پردہ /

لڑکیوں کے لیے پردہ کرنے کا حکم

مفتی صاحب !
لڑکی کو کتنی عمر میں پردہ کرانا ضروری ہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ لڑکی پر بلوغت کے ساتھ غیر محرموں سے پردہ کرنا فرض ہو جاتا ہے ،البتہ لڑکی کی بلوغت کی کم سے کم عمر 9 سال ہے، اس لیے فقہائے کرام فرماتے ہیں کہ 9 برس کی عمر ہی سے بچیوں کو پردے کی ترغیب دینی چاہیے۔

حوالہ جات

*الهندية:(5/329،ط:دارالفكر)*
والتي بلغت حد الشهوة فهي كالبالغة لا تعرض في إزار واحد روي ذلك عن محمد - رحمه الله تعالى - لوجود الاشتهاء، كذا في التبيين....النظر إلى وجه الأجنبية إذا لم يكن عن شهوة ليس بحرام لكنه مكروه، كذا في السراجية...فإن كانت صغيرة لا يشتهى مثلها فلا بأس بالنظر إليها ومن مسها؛ لأنه ليس لبدنها حكم العورة.

*الدر المختار:(3/566،ط:دارالفكر)*
(وغيرهما أحق بها حتى تشتهى) وقدر بتسع وبه يفتى وبنت إحدى عشرة مشتهاة اتفاقا زيلعي.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
0000-00-00
2
فتوی نمبر 2450کی تصدیق کریں
-- متعلقه فتاوی --
...
-- متعلقه موضوعات --