معاملات / مالی معاوضات /

کاروبار کی تشہیر کے لیے نامحرم عورتوں والی تصاویر کی ویڈیوز، اشتہارات بنانے اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی کا حکم

فتوی نمبر : 2617 0000-00-00 15 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

ہمارا کام ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا ہے، ہم رئیل اسٹیٹ کے بلڈرز وغیرہ کو ویڈیوز بنا کر دیتے ہیں، ابھی ہم نے کام شروع کیا ہے اور ایک پروجیکٹ مکمل کرکے دیا ہے۔ جو ویڈیوز ہم بناتے ہیں وہ اے آئی ویڈیوز ہوتی ہیں، ان میں اے آئی سے بنی ہوئی لڑکیاں بھی ہوتی ہیں اور پیچھے ساؤنڈ، میوزک یا بیٹس وغیرہ بھی چل رہی ہوتی ہیں۔ اسی طرح اے آئی ماڈلز بھی ہوتی ہیں جو کچھ بول رہی ہوتی ہیں، یا سامنے نظر آ رہی ہوتی ہیں۔ میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ اس طرح کی ویڈیوز بنانا اور یہ کام کرنا شرعاً درست ہے یا نہیں؟ مجھے اس بارے میں شبہ ہو رہا ہے۔ ویڈیو بنا کر دے دی ہے، میرا دل اس معاملے میں مطمئن نہیں ہے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

شریعت نے نگاہوں کی حفاظت اور ناجائز امور جیسے موسیقی، بدنظری، وغیرہ سے بچنے کا حکم دیا ہے، اس طرح کی ویڈیوز بنانا یا تصویریں بنانا جن میں نامحرم عورتیں ہوں (خواہ وہ عورتیں حقیقی ہوں یا اے آئی کی تخلیق کردہ) یا موسیقی ہو جائز نہیں۔ ناجائز ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدنی بھی حرام ہے۔ لہذا پوچھی گئی صورت میں اپنی مصنوعات یا کاروبار کی تشہیر کے لیے ایسی تصاویر، ویڈیوز یا اشتہارات بنانا جن میں نامحرم عورتوں کی تصاویر یا ویڈیوز شامل ہوں، یا ایسے اشتہارات بنانا جن میں موسیقی کا استعمال ہو ناجائز ہے، اس سے حاصل ہونے والی آمدنی بھی حلال نہیں ہوگی۔ اس کی متبادل صورت یہ ہے کہ اس پراڈکٹ کی تشہیر میں نامحرم عورتوں کی تصاویر، ویڈیوز اور موسیقی شامل نہ ہو، بلکہ جائز اور شرعی حدود کے مطابق اشتہار بنایا جائے، اس کے ذریعے حاصل ہونے والی آمدنی حلال ہوگی، بشرطیکہ کاروبار اور اس کے دیگر معاملات بھی شریعت کے مطابق ہوں۔

*القرآن الکریم: (النور، الآیة: 30:24)* قُل لِّلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوا فُرُوجَهُمْ ۚ ذَٰلِكَ أَزْكَىٰ لَهُمْ ۗ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا يَصْنَعُونَ. *ایضاً: (لقمان:6:31)* وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَّشْتَرِي لَهْوَ الْحَدِيثِ لِيُضِلَّ عَنْ سَبِيلِ اللهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَيَتَّخِذَهَا هُزُوًا أُولَئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ مُهِينٌ. *تفسير ابن كثير:(12/3،ط:دار طيبة للنشر والتوزيع)* وقوله: (وتعاونوا على البر والتقوى ولا تعاونوا على الإثم والعدوان) يأمر تعالى عباده المؤمنين بالمعاونة على فعل الخيرات، وهو البر، وترك المنكرات وهو التقوى، وينهاهم عن التناصر على الباطل. *الشامية:(55/6،ط: دارالفكر)* (قوله والملاهي) كالمزامير والطبل، وإذا كان الطبل لغير اللهو فلا بأس به كطبل الغزاة والعرس لما في الأجناس: ولا بأس أن يكون ليلة العرس دف يضرب به ليعلن به النكاح.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قضا نماز پڑھنے کا وقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایک ہزار کا نقلی نوٹ پانچ سو میں خریدنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیمار کو استنجا کرانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مرد کے لیے پاؤں کے تلووں پر مہندی لگانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
امام کے ساتھ پانچویں رکعت میں شامل ہونے والی کی نماز
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مضاربت میں متعین نفع کی شرط
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نجومی سے چور کے متعلق معلوم کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بِلّیوں کی نس بندی (Neutering/Vasectomy) کروانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میاں بیوی کی جماعت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آسمان کے گرجنے کی حقیقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سری نماز میں جھرا قرأت کرنے سے سجدہ سہو کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیع فضولی کا حکم