معاملات / احکام طلاق / طلاق

طلاق کے بعد والد کو بیٹی سے ملنے سے روکنا

فتوی نمبر : 2681 0000-00-00 15 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب! میرے کزن نے اپنی بیوی کو طلاق دی، دونوں میں جدائی ہو چکی ہے، ان کی ایک بچی ہے، جب اس کے والد اس سے ملنے جاتے ہیں تو لڑکی کی ماں ملنے نہیں دیتی، کیا ایسا کرنا شرعاً جائز ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو طلاق دے، اس صورت میں بچی کی پرورش کا حق نو سال کی عمر تک ماں کو حاصل ہوتا ہے، جبکہ اس کے بعد تربیت کی ذمہ داری والد کے سپرد کی جاتی ہے، لہٰذا والد چاہے تو بچی کو اپنی نگرانی میں رکھ سکتا ہے یا باہمی رضامندی سے ماں کے پاس رہنے دے سکتا ہے، البتہ ماں یا باپ میں سے کسی کو بھی بچی سے ملاقات سے روکنے کا حق نہیں، لہٰذا پوچھی گئی صورت میں طلاق یافتہ عورت کا بچی کے والد کو بچی سے ملنے سے روکنا جائز نہیں ۔

*السنن الكبرى للبيهقي:(7/8،رقم الحديث:15763،ط:دار الكتب العلمية)* أخبرنا أبو عبد الله الحافظ، أخبرني أحمد بن محمد بن عبدوس العنزي، ثنا عثمان بن سعيد الدارمي، ثنا محمود بن خالد الدمشقي، ثنا الوليد بن مسلم، حدثني أبو عمرو الأوزاعي، حدثني عمرو بن شعيب، عن أبيه، عن جده عبد الله بن عمرو، أن امرأة، قالت: يا رسول الله، إن ابني هذا كان بطني له وعاء، وثديي له سقاء، وحجري له حواء، وإن أباه طلقني، وأراد أن ينزعه مني، فقال لها رسول الله ﷺ: «أنت أحق به ما لم تنكحي». *الهداية:(371/4،ط:دار الفكر)* (والأم والجدة أحق بالجارية حتى تحيض) لأن بعد الاستغناء تحتاج إلى معرفة آداب النساء والمرأة على ذلك أقدر وبعد البلوغ تحتاج إلى التحصين والحفظ والأب فيه أقوى وأهدى. وعن محمد أنها تدفع إلى الأب إذا بلغت حد الشهوة لتحقق الحاجة إلى الصيانة. *الهندية:(543/1،ط: دارالفكر)* الولد متى كان عند أحد الأبوين لا يمنع الآخر عن النظر إليه وعن تعاهده كذا في التتارخانية ناقلا عن الحاوي. *فتاوی محمودیہ :(567/13:ط:جامعہ فاروقیہ کراچی)* جب تک مطلقہ کسی اجنبی شخص سے نکاح نہ کر ے خود بچوں کی والدہ کو حق پرورش ہو گا۔شوہر کے لئے جائز نہیں کہ بچوں کو والدہ سے علیحدہ کرے، یہاں تک کہ لڑکا خود کھانے، پینے، استنجا، کرنے لگے،اپنی ان چیزوں میں کسی کا محتاج نہ ہواور عام طور پر بچہ سات(7) سال کی عمر میں اس قابل ہو جاتا ہےاور لڑکی کو والدہ سے اس وقت تک جدا کرنا درست نہیں کہ لڑکی کو شہوت ہو نے لگے اور اس کا اندازہ نو(9) سال کی عمر ہے،اس کے بعد اپنی اولاد کو والدہ سے علیحدہ کرنا شرعا درست ہے۔
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کے بعد والد کو بیٹی سے ملنے سے روکنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شوہر کا بیوی سے یہ کہنا کہ ’’اگر آپ نے ایک قدم بھی چوکھٹ سے باہر نکالا تو مجھ سے أزاد ہو’’۔
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق نامہ پربیوی کے دستخط کے بغیر بھی طلاق واقع ہوجاتی ہے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوی کے طلاق کا دعویٰ کرنے اور شوہر کے انکار کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تین طلاقوں کا اقرار کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دھوکے سے نشہ کروائے ہوئے شخص کے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ذہنی مریض کی طلا ق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کا جھوٹا اقرار کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوی کا شوہر سے کہنا کہ آپ مجھے میرے بھائی کی طرح پیارے ہیں یا میں آپ کو اپنے بھائی کی طرح پیار کرتی ہوں
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کا جھوٹا اقرار کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کے الفاظِ کنایہ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق علی المال کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
لفظ "طلا "کہنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زبانی،تحریری طلاق دیے بغیرسسر کو تین نوٹ دینے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
توفارغ کہنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کے جھوٹا اقرار کرنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ميسج كے ذریعے طلاق دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غصے کی حالت میں بیوی کو کہنا کہ دس دن عدت کر لے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق دوں کہنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کے وسوسے اور زبان یا ہونٹ ہلانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
"میرے گھر سے چلی جاؤ" کہنے کی صورت میں طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میسج کےذریعےطلاق کا شرعی حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مطلقہ عورت جنت میں کس کے ساتھ ہوگی؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میاں بیوی میں طلاق کےعدد میں اختلاف ہو جائے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کے وسوسے آنے کا حکم