طہارت و نجاست / طہارت /

قے کی مختلف صورتوں میں وضو کا حکم

فتوی نمبر : 2683 0000-00-00 15 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

مفتی صاحب ! قے آنے سے وضو ٹوٹنے کا کیا حکم ہے؟ کیا ہر قسم کی قے وضو کو توڑ دیتی ہے یا اس میں بھی کچھ تفصیلات اور شرائط ہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ اگر قے منہ بھر کر ہو اور اس میں کھانا، پانی یا صفرا (پت) ہو تو اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے، جبکہ اگر قے منہ بھر کر نہ ہو تو وضو نہیں ٹوٹتا، نیز اگر قے بلغم کی ہو تو وضو نہیں ٹوٹتا، خواہ منہ بھر کر ہو یا نہ ہو۔ اسی طرح اگر قے میں خون ہو اور وہ پتلا اور بہنے والا ہو تو وضو ٹوٹ جائے گا، خواہ خون کم ہو یا زیادہ، البتہ اگر خون گاڑھا ہو اور لوتھڑوں یا ٹکڑوں کی صورت میں ہو تو منہ بھر کر ہونے کی صورت میں وضو ٹوٹے گا، ورنہ نہیں۔ مزید یہ کہ اگر تھوڑی تھوڑی مقدار میں کئی مرتبہ قے ہو اور ان سب کو جمع کرنے سے مقدار منہ بھر کے برابر ہو جائے، جبکہ متلی ایک ہی مسلسل ہو تو وضو ٹوٹ جائے گا، لیکن اگر متلی ایک نہ ہو، بلکہ قے کے بعد طبیعت سنبھل جائے اور پھر کچھ وقت بعد دوبارہ نئی متلی آ کر قے ہو تو ایسی صورت میں وضو نہیں ٹوٹے گا ۔

*الشامية:(139/1،ط:دارالفكر)* "ينقض الوضوء قىء ملأفاه بأن يضبط بتكلف من مرة اي صفراء او علق أي سوداء؛وأما العلق النازل من الرأس فغير ناقض او طعام أو ماء اذا اوصل الي معدته وان لم يستقر، وهو نجس مغلظ ولو من صبي ساعة ارتضاعه هو الصحيح لمخالطة النجاسة، ذكره الحلبي. ولو هو في المرىء فلا نقض اتفاقا كقىء حية أو دود كثير لطهارته في نفسه،كماء فم النائم فانه طاهر مطلقا به يفتی، بخلاف ماء فم الميت فانه نجس كقيء عين خمر أو بول وان لم ينقض لقلته لنجاسته بالاصالة لا بالمجاورة لا ينقضه قيء من بلغم علي المعتمد(أصلا) الا المخلوط بطعام فيعتبر الغالب،ولو استويا فكل على حدة.وينقضه دم مائع من جوف أو فم (غلب على بزاق) حكما للغالب( أو ساواه) احتياطا.لا ينقضه المغلوب بالبزاق والقيح كالدم والاختلاط بالمخاط كالبزاق. ويجمع متفرق القىء و يجعل كقيء واحد لاتحاد السبب وهو الغيثان عند محمد رحمه الله وهو الاصح، لان الاصل اضافة الاحكام الي اسبابها الا لمانع، كما بسط في الكافي" *الهندية:(11/1،ط:دارالفكر)* (ومنها القيء) لو قلس ملء فيه مرة أو طعاما أو ماء نقض. كذا في المحيط والحد الصحيح في ملء الفم أن لا يمكنه إمساكه إلا بكلفة ومشقة. كذا في محيط السرخسي.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قضا نماز پڑھنے کا وقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایک ہزار کا نقلی نوٹ پانچ سو میں خریدنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیمار کو استنجا کرانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مرد کے لیے پاؤں کے تلووں پر مہندی لگانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
امام کے ساتھ پانچویں رکعت میں شامل ہونے والی کی نماز
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مضاربت میں متعین نفع کی شرط
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نجومی سے چور کے متعلق معلوم کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بِلّیوں کی نس بندی (Neutering/Vasectomy) کروانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میاں بیوی کی جماعت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آسمان کے گرجنے کی حقیقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سری نماز میں جھرا قرأت کرنے سے سجدہ سہو کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیع فضولی کا حکم