عبادات / نماز /

وقت داخل ہونے سے پہلے اذان دینے اور نماز پڑھنے کا حکم

فتوی نمبر : 2704 0000-00-00 17 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسلئے کے بارے میں میرا ایک دوست ہے وہ گاؤں میں رہتا ہے مسجد کے قریب اور مسجد کے جو امام اور متولی حضرات ہیں ، وہ آپس میں ناراض ہیں تو وہ اپنی جماعت گھر میں کر لیتے ہیں ، لیکن مسجد نہیں جاتے تو بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ عشاء کی اذان مسجد والے دے دیتے ہیں، حالانکہ اس وقت ٹائم داخل نہیں ہوا ہوتا ٹائم داخل ہونے سے تقریبا 10 یا 15 منٹ پہلے اذان دے دیتے ہیں یا تو وقت کا علم نہیں ہوتا یا ان کو یہ معلومات نہیں اس وجہ سے کیا ترتیب ہے واللہ اعلم تو ہم اکثر اس کی اذان پہ جماعت کر لیتے ہیں تو ابھی اس صورت میں ہم کیا کریں ؟ وقت داخل ہونے کے بعد اپنی دوسری اذان دے دیں یا نہ دیں مصلحت کے تحت، تاکہ ناراضگی زیادہ نہ بڑھے ایک دوسرے کے اوپر طعن و تشنیع نہ ہو تو اب اس میں رہنمائی لینی ہے کہ ہم اسی کی اذان کے اوپر نماز پڑھیں عشاء کی یا اپنی دوسری اذان دے دے پھر نماز پڑھیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اذان تمام فرض نمازوں کے لیے ان کے اوقات میں دینا سنت مؤکدہ ہے، وقت داخل ہونے سے پہلے اذان دینا جائز نہیں، لہذا اگر کسی نے وقت سے پہلے اذان دی تو وقت داخل ہونے کے بعد اذان کا اعادہ لازم ہے، اسی طرح وقت سے پہلے نماز پڑھنا بھی جائز نہیں، لہذا اگر وقت سے پہلے کسی نے نماز پڑھی تو وہ نماز نہیں ہوئی، بلکہ نماز دوبارہ پڑھنا لازم ہے۔ پوچھی گئی صورت میں اگر واقعی عشاء کی اذان وقتِ مقررہ سے پہلے دی جاتی ہے تو اس اذان پر نماز ادا کرنا درست نہیں، بلکہ وقت داخل ہونے کا یقین ہونے کے بعد نماز ادا کی جائے۔ نیز چونکہ وقت سے پہلے دی گئی اذان شرعاً معتبر نہیں ہوتی، اس لیے وقت داخل ہونے کے بعد اذان کا اعادہ کرنا چاہیے۔ تاہم اس معاملے میں حکمت، نرمی اور حسنِ اخلاق کو ملحوظ رکھا جائے اور باہمی اختلافات کو بڑھانے کے بجائے مناسب انداز میں متعلقہ ذمہ داران کو مسئلے سے آگاہ کیا جائے، تاکہ اذان اور نماز شرعی وقت کے مطابق ادا ہوں۔

*الدرالمختار:(1/ 384، ط:دارالفكر)* (وهو سنة) للرجال في مكان عال (مؤكدة) هي كالواجب في لحوق الإثم (للفرائض) الخمس. *بدائع الصنائع:(154/1،ط:دار الكتب العلمية)* وأما بيان وقت الأذان والإقامة فوقتهما ما هو وقت الصلوات المكتوبات، حتى لو أذن قبل دخول الوقت لا يجزئه ويعيده إذا دخل الوقت في الصلوات كلها في قول أبي حنيفة ومحمد.وقد قال أبو يوسف: أخيرا لا بأس بأن يؤذن للفجر في النصف الأخير من الليل، وهو قول الشافعي.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قضا نماز پڑھنے کا وقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایک ہزار کا نقلی نوٹ پانچ سو میں خریدنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیمار کو استنجا کرانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مرد کے لیے پاؤں کے تلووں پر مہندی لگانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
امام کے ساتھ پانچویں رکعت میں شامل ہونے والی کی نماز
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مضاربت میں متعین نفع کی شرط
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نجومی سے چور کے متعلق معلوم کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بِلّیوں کی نس بندی (Neutering/Vasectomy) کروانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میاں بیوی کی جماعت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آسمان کے گرجنے کی حقیقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سری نماز میں جھرا قرأت کرنے سے سجدہ سہو کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیع فضولی کا حکم