میرا 1 دوست ہے، اس کی شادی 3 مہینے پہلے ہوئی، اب اس نے اپنی بیوی کو طلاق دی ہے، اب لڑکی کہہ رہی ہے کہ وہ حاملہ ہے، کیا طلاق ہوئی ہے یا نہیں؟ مفتی صاحب! اس کی ذرا وضاحت کر دیں ۔
واضح رہے کہ حمل کے دوران دی جانے والی طلاق واقع ہو جاتی ہے اور اس کی عدت وضع حمل ہے، لہذا پوچھی گئی صورت میں طلاق واقع ہو چکی ہے۔
*الهندية: (1/ 528،ط:دارالفكر)* وعدة الحامل أن تضع حملها كذا في الكافي. سواء كانت حاملا وقت وجوب العدة أو حبلت بعد الوجوب كذا في فتاوى قاضي خان. *المبسوط للسرخسي :(6/ 15،ط:دارالمعرفة)* (قال) وعدة الحامل أن تضع حملها ولو وضعت حملها بعد الطلاق بيوم لقوله تعالى {وأولات الأحمال أجلهن أن يضعن حملهن}