معاملات / احکام طلاق / حلالہ اور طلاق مغلظہ

رخصتی سے پہلے تین طلاق دینے کا حکم

فتوی نمبر : 3357 0000-00-00 8 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

کیا فرماتے ہیں علماء کرام کہ ایک شخص محمد زید نے فاطمہ سے نکاح کیا تھا، ابھی رخصتی نہیں ہوئی کہ زید نے فاطمہ کو تین طلاق تین الگ الگ جملوں میں دے دیں، اب رجوع کرنا چاہتا ہے تو اس کا کیا طریقہ کار ہوگا کہ میں نے تمہیں طلاق دی، میں نے تمہیں طلاق دی، میں نے تمہیں طلاق دی، اس کے کیا حکم ہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ اگر شوہر نکاح کے بعد رخصتی اور خلوتِ صحیحہ سے(یعنی ایسی تنہائی کہ جس میں ہم بستری کے لیے کسی قسم کا کوئی مانع نہ ہو) پہلے ایک ہی جملے میں اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دے، مثلاً "میں تجھے تین طلاق دیتا ہوں"، تو جمہور فقہاء کے نزدیک تینوں طلاقیں واقع ہو جائیں گی اور عورت شوہر پر حرمتِ مغلظہ کے ساتھ حرام ہو جائے گی، لہٰذا ان دونوں کا دوبارہ نکاح اس وقت تک جائز نہیں ہوگا جب تک شرعی طریقے سے حلالہ کی صورت پیش نہ آئے۔ البتہ اگر شوہر رخصتی اور خلوتِ صحیحہ سے پہلے تین طلاقیں الگ الگ جملوں میں دے، مثلاً پہلے ایک طلاق دے، پھر اس کے بعد دوسری اور تیسری طلاق دے تو پہلی ہی طلاق سے ایک طلاقِ بائن واقع ہو جائے گی اور نکاح ختم ہو جائے گا، اس کے بعد دی جانے والی دوسری اور تیسری طلاقیں محل نہ ہونے کی وجہ سے واقع نہیں ہوں گی، لہٰذا پوچھی گئی صورت میں ایک طلاق بائن واقع ہو چکی ہے،اب اگر دونوں دوبارہ ازدواجی تعلقات قائم کرنا چاہیں تو باہمی رضامندی سے نئے مہر اور دو گواہوں کی موجودگی میں نیا نکاح کر سکتے ہیں اور اس نئے نکاح کے بعد شوہر کے پاس دو طلاقوں کا اختیار باقی رہے گا۔

*الشامية: (3/ 114،ط:دارالفكر)* (والخلوة) مبتدأ خبره قوله الآتي كالوطء (بلا مانع حسي) كمرض لأحدهما يمنع الوطء (وطبعي) كوجود ثالث عاقل ذكره ابن الكمال، وجعله في الأسرار من الحسي، وعليه فليس للطبعي مثال مستقل (وشرعي) كإحرام لفرض أو نفل. (و) من الحسي (رتق) بفتحتين: التلاحم (وقرن) بالسكون: عظم (وعفل) بفتحتين: غدة (وصغر) ولو بزوج (لا يطاق معه الجماع........(قوله فليس للطبعي مثال مستقل) فإنهم مثلوا للطبعي بوجود ثالث وبالحيض أو النفاس مع أن الأولى منهي شرعا وينفر الطبع عنه فهو مانع حسي طبعي شرعي، والثاني طبعي شرعي، نعم سيأتي عن السرخسي أن جارية أحدهما تمنع بناء على أنه يمتنع من وطء الزوجة بحضرتها طبعا مع أنه لا بأس به شرعا، فهو مانع طبعي لا شرعي، لكنه حسي أيضا فافهم. *الهندية:(1/ 373،ط:دارالفكر)* (الفصل الرابع في الطلاق قبل الدخول) إذا طلق الرجل امرأته ثلاثا قبل الدخول بها وقعن عليها فإن فرق الطلاق بانت بالأولى ولم تقع الثانية والثالثة وذلك مثل أن يقول أنت طالق طالق طالق. *أيضا :(1/ 304)* والخلوة الصحيحة أن يجتمعا في مكان ليس هناك مانع يمنعه من الوطء حسا أو شرعا أو طبعا، كذا في فتاوى قاضي خان» *بدائع الصنائع: (3/ 187،ط:دار الكتب العلمية)* وأما إن كان أحدهما حرا، والآخر مملوكا فإن كانا حرين فالحكم الأصلي لما دون الثلاث من الواحدة البائنة، والثنتين البائنتين هو نقصان عدد الطلاق، وزوال الملك أيضا حتى لا يحل له وطؤها إلا بنكاح جديد.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حالت حمل میں طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مذاق میں طلا ق کا میسج بھیجنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جاؤمیں نے تجھے طلاق دی ، تم مجھ پر حرام ہو ، میری طرف سے تم آزاد ہو کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاقِ رجعی ، طلاقِ بائن اور طلاقِ مغلظہ میں فرق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تین طلاق کے بعد بوڑھے میاں بیوی کا ایک گھر میں رہنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نشہ کی حالت میں طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تین طلاق کے بعد حلالہ کیےبغیردوبارہ نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوی کو تین دفعہ کہنا کہ تو مجھ پر طلاق ہے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق بائن کے بعد عدت کے دوران طلاق صریح واقع ہونے کی وجہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ہوش وحواس میں تین طلاق دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حیض کی حالت میں تین طلاقیں دینے کے بعد رجوع کے لیے غیر مقلد بننا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
موبائل فون پر تین مرتبہ انت طالق کہنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دو دفعہ زبانی اور ایک دفعہ تحریری طلاق دینے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایک مجلس کی تین طلاقیں
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
رخصتی سے پہلے تین طلاق دینے کا حکم