عبادات / زکوۃ و صدقات / مصارف زکوۃ و صدقات

گزشتہ سالوں کی زکوٰۃ کاحکم اور طریقہ

فتوی نمبر : 358 0000-00-00 157 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

ایک خاتون ہے ان کا مسئلہ یہ ہے کہ ان کو یہ معلوم نہیں تھا کہ سونے کے اوپر بھی زکوۃ ہوتی ہے اور کو صرف یہ کہہ کے اوپر ہی زکوۃ دیتی رہی ہیں تو اپ لوگ ان کو معلوم ہوا ہے تو 10 سے 15 سالوں کی زکوۃ ان کی بنتی ہے جو انہوں نے ادا کرنی ہے سونے کے اوپر اب انہوں نے یہ معلوم کرنا ہے کہ وہ فی تولہ 24 کیرٹ کے حساب سے زکوۃ نکالیں گی یا 22کیرٹ کے حساب سے زکوۃ نکالیں گی یا پھر بیچے ہوئے سونے کی قیمت کے حساب سے جو کہ 60 یا 65 پرسنٹ آپ کو سنا رہا ادا کرتا ہے اس معاملے میں ان کی رہنمائی فرما دیجیے اور ان کی رہنمائی اس بارے میں بھی فرما دیجیے کہ وہ زکوۃ نکالنے کے بعد ایسا کون سا مستند ادارہ ہے یا جگہ ہیں جہاں وہ اپنی زکوۃ ادا کریں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ اگر کسی عورت کو پہلے علم نہ ہو کہ سونے پر زکوٰۃ فرض ہے اور وہ صرف نقدی سے زکوۃ ادا کرتی رہی، بعد میں معلوم ہوا کہ سونے پر بھی زکوۃ فرض ہے تو پچھلے تمام سالوں کی زکوٰۃ ادا کرنا اس پر لازم ہےاور یہ زکوٰۃ سونے کی قیمت کے حساب سے ہوگی۔ جس کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے اس سونے کی موجودہ مارکیٹ قیمت معلوم کی جائے، پھر اس قیمت کا ڈھائی فیصد (یعنی چالیسواں حصہ) نکال کر ایک سال کی زکوٰۃ ادا کی جائے،اگلے سال کی زکوٰۃ نکالتے وقت پچھلے سال کی زکوٰۃ منہا کر کے باقی قیمت کا ڈھائی فیصد نکالا جائے، اسی طرح ہر سال کا حساب کیا جائے گا۔ اور زکوٰۃ موجودہ سونے کی قیمت پر آتی ہے، لہذا آپ کے پاس چونکہ 22 کیرٹ سونا ہے اس لیے آپ کی زکوٰۃ 22 کیرٹ سونے کی قیمت پر آئے گی، نہ 24کیرٹ سونے کے حساب سے ہوگی اور نہ ہی سنار کی قیمت خرید کے حساب سے۔ مصرف: زکوٰۃ صرف مستحقین (غریب، یتیم، بیوہ، مقروض) کو دی جا سکتی ہے، البتہ معتبر مدارس یا براہِ راست مستحق کو دینا افضل ہے۔

الشامية:(258/2،ط: دارالفكر)* (وسببه) أي سبب افتراضها (ملك نصاب حولي) نسبة للحول لحولانه عليه (تام) بالرفع صفة ملك، خرج مال المكاتب. *بدائع الصنائع:(21/2،ط: دار الكتب العلمية)* وإنما له ولاية النقل إلى القيمة يوم الأداء فيعتبر قيمتها يوم الأداء، والصحيح أن هذا مذهب جميع أصحابنا؛ لأن المذهب عندهم أنه إذا هلك النصاب بعد الحول تسقط الزكاة سواء كان من السوائم أو من أموال التجارة.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سید کو زکوۃ دینے کا حیلہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دوسرے کی طرف سے زکوة اداکرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
صرف تنخواہ پر گزربسر کرنے والے شخص کو زکوٰۃ دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوۃ کے پیسوں سے کنواں یا بورنگ کروانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ٹیوشن پڑھانے والے قاری صاحب کو تنخواہ کی مدمیں زکوۃ دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوٰۃ کے مستحق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اصول و فروع کو زکوٰۃ دینےکاشرعی حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیر رہائشی طلبہ والے مدرسے کو زکوٰۃ و صدقات دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کسی فاؤنڈیشن کو دیے گئے زکوۃ کے فنڈ سے طلبہ کی فیس ادا کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیر رہائشی طلبہ والے مدرسے میں زکوٰۃ دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوۃ کی رقم سے اسپتال بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوۃ کے پیسوں سے سرکاری اسکول کی تعمیر کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
گزشتہ سالوں کی زکوٰۃ کاحکم اور طریقہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوٰۃ فلسطین بھیجنا زیادہ افضل ہے یا اپنے شہر کے لوگوں کو دینا افضل ہے۔
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوۃ کی رقم سے معلمات کو تنخواہ دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیر مستحق کو زکوۃ دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوۃ کے مستحق کو تحفہ بول کر زکوۃ دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کاشتکاری کی زمین ہونے کی صورت میں زکوٰۃ لینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مالدار بیوی کے شوہر کو زکوٰۃ دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
صاحب نصاب شخص کا نفلی صدقہ کھانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیمار بھائی کو زکوۃ دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوٰۃ کے مال سے بھائی کے گھر میں بورنگ کروانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فدیہ کا مصرف
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مانگنے والے مسکین کو زکوۃ دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زکوة کی رقم کو مخصوص مصرف میں خرچ کرنے کا حکم