حظر و اباحت / جائز و ناجائز /

امتحان میں نقل کرنے اور امتحان یا جاب کے لیے عمر کم لکھوانے کا شرعی حکم

فتوی نمبر : 486 0000-00-00 155 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے متعلق کہ امتحان میں نقل کرنے کا کیا حکم ہے؟ اسی طرح امتحان یا جاب کے لیے اپنی عمر کم لکھوانا شرعاً کیسا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

(1)امتحان کا اصل مقصد طالب علم کی علمی قابلیت اور فہم و فراست کی جانچ ہوتا ہے، جس کی بنیاد پر اسے نمبرات، اسناد اور تعلیمی درجات دیے جاتے ہیں۔ امتحان میں نقل کے ذریعے کامیابی حاصل کرنا محض ایک فریب ہے، جس کے ذریعہ کوئی شخص جھوٹے طور پر خود کو اہل ظاہر کرتا ہے، یہ عمل دراصل جھوٹ، خیانت اور جھوٹی گواہی کے زمرے میں آتا ہے، جو کہ کبیرہ گناہوں میں شمار ہوتے ہیں۔ لہٰذا امتحان میں نقل کرنا یا کسی کو نقل کروانا شرعاً ناجائز اور سخت گناہ ہے، اس سے نہ صرف فرد کا اخلاقی و دینی نقصان ہوتا ہے، بلکہ معاشرے میں نااہل افراد کو مقام ملنے کا باعث بن کر اجتماعی فساد کا ذریعہ بنتا ہے۔ (2)واضح رہے کہ کسی بھی مقصد چاہے جاب ہو یا امتحانات کے لیے اپنی عمر کم لکھوانا جائز نہیں، کیونکہ یہ جھوٹ اور دھوکہ دینا ہے، جو کہ شرعاً حرام اور ناجائز ہے۔

*القرآن الکریم (النساء:58:4)* قال اللہ تعالیٰ:إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تُؤَدُّوا الْأَمَانَاتِ إِلَى أَهْلِهَا. *وأيضاً:(الانفال:58:8)* إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْخَائِنِينَ. *صحيح مسلم:(56/1،رقم الحديث:108،ط:دار طوق النجاة)* حدثنا أبو بكر بن إسحاق ، أخبرنا ابن أبي مريم ، أخبرنا محمد بن جعفر قال: أخبرني العلاء بن عبد الرحمن بن يعقوب مولى الحرقة ، عن أبيه ، عن أبي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ: «من علامات المنافق ثلاثة: إذا حدث كذب، وإذا وعد أخلف، وإذا ائتمن خان .» *مرقاۃ المفاتیح:(126/1،ط: دارالفكر)* فالكذب الاخبار على خلاف الواقع، وحق الامانة ان تؤدى الى اهلها، فالخيانة مخالفة لها، واخلاف الوعد ظاهر.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قضا نماز پڑھنے کا وقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایک ہزار کا نقلی نوٹ پانچ سو میں خریدنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیمار کو استنجا کرانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مرد کے لیے پاؤں کے تلووں پر مہندی لگانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
امام کے ساتھ پانچویں رکعت میں شامل ہونے والی کی نماز
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مضاربت میں متعین نفع کی شرط
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نجومی سے چور کے متعلق معلوم کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بِلّیوں کی نس بندی (Neutering/Vasectomy) کروانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میاں بیوی کی جماعت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آسمان کے گرجنے کی حقیقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سری نماز میں جھرا قرأت کرنے سے سجدہ سہو کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیع فضولی کا حکم