معاملات / احکام طلاق / طلاق

موبائل کے گرنے کی وجہ سے زائد الفاظ طلاق کا حکم

فتوی نمبر : 496 0000-00-00 133 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں نے اپنی بیوی کو طلاق دی ہے میسج کے ذریعے میری نیت ایک طلاق دینے کا تھی اس کو ہے احساس دلانے کے لیے تو غلطی سے میرا موبائل ہاتھ سے گر گیا میں ڈپریشن میں بہت سر میں چکر آنے لگا ہاتھ کانپنے لگے میرا موبائل ہاتھ سے گر گیا اور کی بورڈ جو ہے میرا آٹو ریوائز ہے اسی کے ذریعے کی بورڈ کی غلطی کی وجہ سے ٹچ سکرین کا مسئلہ ہو گیا گرنے کے بعد اٹومیٹکلی دو اور طلاقیں لکھی گئی جبکہ میں نے دو طلاقیں خود نہیں لکھی جبکہ میری نیت ایک طلاق کی تھا دو غلطی سے لکھی گئی دو طلاقیں میں نے نہیں لکھی موبائل ہاتھ سے گر گیا دو طلاق اٹومیٹکلی لکھی گئی میں نے سینڈ کرنےکے بعد دیکھا کہ ایک طلاق کی جگہ تین طلاقیں لکھی ہوئی ہیں حالانکہ میں نے ایک طلاق لکھی تھی میں سمجھا ایک طلاق لکھی ہوئی ہے پھر بعد میں دیکھا تین طلاقیں لکھی ہوئی ہیں تو اس کا کیا حکم ہے ایک طلاق ہوگی یا پھر تین؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ اگر شوہر اپنی بیوی کو میسج کے ذریعے طلاق دیتا ہے تو اس سے بھی شرعاً طلاق واقع ہو جائے گی، لہذا پوچھی گئی صورت میں ایک بار "طلاق" کے میسج سے بیوی پر ایک طلاقِ رجعی واقع ہوگئی، جس میں عدت کے اندر رجوع ممکن ہے اور عدت کے بعد نیا نکاح کیا جا سکتا ہے، باقی دو طلاقوں کے میسج کے بارے میں عدالت کے سامنے تینوں طلاقیں واقع سمجھی جائیں گی اور قاضی اسی کے مطابق فیصلہ کرے گا، کیونکہ ظاہرِ حال کا اعتبار ہوتا ہے، لیکن اگر شوہر قسم کھا کر یہ ثابت کرے کہ تیسری طلاق کا میسج اس سے قصداً نہیں، بلکہ غلطی سے موبائل گرنے کی وجہ سے گیا تھا تو دیانۃ (اللہ کے ہاں) تیسری طلاق واقع نہیں ہوگی۔

*الهندية:(408/1،ط: دارالفكر)* رجل وكل غيره بالطلاق فطلقها الوكيل ثلاثا إن كان الزوج نوى بالتوكيل التوكل بالثلاث طلقت ثلاثا وإن لم ينو الثلاث لا يقع شيء في قول أبي حنيفة - رحمه الله تعالى. *فتاوی مفتی محمود:(229/6،ط:جمعیۃ پبلیکیشنز )* "چوں کہ طلاق نامہ لکھنے والے نے کہا کہ میرا طلاق نامہ لکھ دو ،لہذا یہ الفاظ اقرار طلاق ہوں گے ،الفاظ سے ایک طلاقِ رجعی واقع ہوجائے گی ،خواہ لکھنے والا لکھے یا نہ لکھے اور جب لکھوانے والا صرف مذکورہ الفاظ کہے اور کاتب نے تین لکھ دی ،لکھوانے والے نے نہ خود پڑھا تھا اور نہ اس کو سنایا تھا اور طالق تین کا اقرار بھی نہیں کرتا،تو تین واقع نہ ہوں گی۔"
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شوہر کا بیوی سے یہ کہنا کہ ’’اگر آپ نے ایک قدم بھی چوکھٹ سے باہر نکالا تو مجھ سے أزاد ہو’’۔
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کے بعد والد کو بیٹی سے ملنے سے روکنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق نامہ پربیوی کے دستخط کے بغیر بھی طلاق واقع ہوجاتی ہے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوی کے طلاق کا دعویٰ کرنے اور شوہر کے انکار کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دھوکے سے نشہ کروائے ہوئے شخص کے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تین طلاقوں کا اقرار کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غصے میں تو میری بیوی نہیں ہے، کہنے سے طلاق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ذہنی مریض کی طلا ق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کا جھوٹا اقرار کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کا جھوٹا اقرار کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوی کا شوہر سے کہنا کہ آپ مجھے میرے بھائی کی طرح پیارے ہیں یا میں آپ کو اپنے بھائی کی طرح پیار کرتی ہوں
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق علی المال کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کے الفاظِ کنایہ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زبانی،تحریری طلاق دیے بغیرسسر کو تین نوٹ دینے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
لفظ "طلا "کہنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
توفارغ کہنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کے جھوٹا اقرار کرنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ميسج كے ذریعے طلاق دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غصے کی حالت میں بیوی کو کہنا کہ دس دن عدت کر لے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کے وسوسے اور زبان یا ہونٹ ہلانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق دوں کہنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میسج کےذریعےطلاق کا شرعی حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
"میرے گھر سے چلی جاؤ" کہنے کی صورت میں طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میاں بیوی میں طلاق کےعدد میں اختلاف ہو جائے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مطلقہ عورت جنت میں کس کے ساتھ ہوگی؟