عبادات / جنائز / نماز جنازہ

غائبانہ نماز جنازہ اور میت کے جسم کا کچھ حصہ ملنے کی صور ت میں جنازہ کا حکم

فتوی نمبر : 623 0000-00-00 114 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ غائبانہ نمازجنازہ پڑھی جاسکتی ہے یا نہیں اسی طرح اگر کسی میت کا آدھا جسم موجود ہو اور آدھا نہ ہو تو اس پر نماز جنازہ پڑھنے کا کیا حکم ہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ غائبانہ نماز جنازہ پڑھنا درست نہیں ،کیونکہ نمازجنازہ کی شرائط میں سے ہے کہ میت سامنے موجود ہو۔ اگر کسی حادثہ میں کسی شخص کا جسم ٹکڑے ٹکڑے ہوجائے یا جل جائے اور پورا جسم نہ ملے تواس صورت میں شرعی حکم یہ ہے کہ اگر جسم کا اکثر حصہ یا آدھا جسم سر سمیت مل جائے تو غسل اور کفن دے کر نمازِ جنازہ پڑھی جائے گی ،لیکن اگربعض اعضاء ملے یا سر کے بغیرآدھا جسم ملے تواس صورت میں نمازِ جنازہ نہیں پڑھی جائے گی،البتہ جتنا حصہ ملاہے اس کو پاک کپڑے میں لپیٹ کر دفن کر دیا جائے گا ۔

الشامية :(2/ 209، ط:دارالفكر) فلا ‌تصح ‌على ‌غائب ومحمول على نحو دابة وموضوع خلفه، لأنه كالإمام من وجه دون وجه لصحتها على الصبي وصلاة النبي صلى الله عليه وسلم على النجاشي لغوية أو خصوصية. المبسوط:(2/ 126، ط: دار المعرفة ) والصلاة على الجنازة ‌فرض ‌على ‌الكفاية تسقط بأداء الواحد إذا كان هو الولي وليس للقوم أن يعيدوا بعد ذلك. «بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع:(1/ 302،ط: دار الكتب العلمية) «إذا وجد طرف من أطراف الإنسان كيد أو رجل أنه لا يغسل؛ لأن الشرع ورد بغسل الميت، والميت اسم لكله ولو وجد الأكثر منه غسل؛ لأن للأكثر حكم الكل، وإن وجد الأقل منه، أو النصف لم يغسل كذا ذكر القدوري في شرحه مختصر الكرخي؛ لأن هذا القدر ليس بميت حقيقة وحكما، ولأن الغسل للصلاة وما لم يزد على النصف لا يصلى عليه، فلا يغسل أيضا، وذكر القاضي في شرحه مختصر الطحاوي أنه إذا وجد النصف ومعه الرأس يغسل، وإن لم يكن معه الرأس لا يغسل فكأنه ‌جعله ‌مع ‌الرأس ‌في ‌حكم ‌الأكثر؛ لكونه معظم البدن.» الهندية:(1/ 159، ط :دارالفكر) ولو ‌وجد ‌أكثر ‌البدن أو نصفه مع الرأس يغسل ويكفن ويصلى عليه، كذا في المضمرات، وإذا صلي على الأكثر لم يصل على الباقي إذا وجد، كذا في الإيضاح. وإن وجد نصفه من غير الرأس أو وجد نصفه مشقوقا طولا فإنه لا يغسل ولا يصلى عليه ويلف في خرقة ويدفن فيها .
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دماغی معذور کے جنازے میں پڑھی جانے والی دعا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نماز جنازہ میں تیسرے تکبیر کے بعد سلام پھیرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت پردومرتبہ نمازجنازہ پڑھنےکاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قبر پر نماز جنازہ پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
محراب کا شرعی حکم اور اس میں نماز جنازہ پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کئی میتوں پر اجتماعی جنازے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
محلے کے امام کےلیے میت کے ولی سے نماز جنازہ کی اجازت لینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نماز جنازہ میں تیسری تکبیر پر سلام پھیرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نماز جنازہ میں امام میت کے سینے کے برابر کھڑا ہوگا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کراچی میں میت کی نماز جنازہ پڑھنے کی صورت میں گاؤں میں دوسری دفعہ نماز جنازہ پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ڈاکہ ڈالنے والے آدمی کے جنازے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نماز جنازہ پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غائبانہ نماز جنازہ اور میت کے جسم کا کچھ حصہ ملنے کی صور ت میں جنازہ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جوتے میں نماز جنازہ کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسجدمیں نمازِ جنازہ پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جنازے کے ارکان
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز جنازہ پڑھنے کی وجہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کسی رشتے دار کے انتظار کی وجہ سے نماز جنازہ میں تاخیر کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
استطاعت کے باوجود قرض ادا نہ کنے والے کی نماز جنازہ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نماز جنازہ میں اگر امام پانچویں تکبیر کہہ تو جنازے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بدبو دار لاش پر نماز جنازہ پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نماز جنازہ کے بعد دعا کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بمباری میں شہید ہونےوالوں کے نماز جنازہ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نامکمل لاش کو غسل اور نمازِ جنازہ دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جوتے پہن کر نمازہ جنازہ پڑھنا