کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں اپنی بیوی کا بوسہ لیتاہوں اگراس سے اس کی تھوڑی سی منی نکلے توکیاوہ ناپاک ہوجائے گی یا پاک رہے گی ؟ اور غسل کی ضرورت پڑے گی یا نہیں ؟ اور ایسا کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں ؟
پوچھی گئی صورت میں اگر مرد یا عورت کے منی کے قطرے نکلے تواس سے غسل واجب ہوگا ،البتہ اس سے روزے پر کچھ اثر نہیں پڑے گا ۔
البحر الرائق :(1/ 55، ط: دار الكتاب الإسلامي )
وفرض عند مني ذي دفق وشهوة عند انفصاله) أي وفرض الغسل .
الفقه الإسلامي وأدلته:(3/ 1689، ط:دارالفكر)
القبلة، ومقدمات الجماع ولو فكراً أو نظراً، لأنه ربما أداه للفطر بالمني، وهذا إن علمت السلامة من ذلك وإلا حرم.